بی جے پی پر الزام لگانے سے پہلے اجیت پواراپنی جماعت کا جائزہ لیں: چوان
ممبئی، 3 جنوری(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر رویندر چوان نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکو مشورہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی پر بدعنوانی کے الزامات لگانے سے پہلے اپنی جماعت کے معاملات کا جائزہ لیں اور اس حقیقت کو فراموش
بی جے پی پر الزام لگانے سے پہلے اجیت پواراپنی جماعت کا جائزہ لیں: چوان


ممبئی، 3 جنوری(ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر رویندر

چوان نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکو مشورہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی پر بدعنوانی کے

الزامات لگانے سے پہلے اپنی جماعت کے معاملات کا جائزہ لیں اور اس حقیقت کو فراموش

نہ کریں کہ وہ وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت والی

پارٹی کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

پونے میں ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے رویندر چوان نے کہا کہ اگر بی جے پی نے اجیت پوار کے خلاف الزامات عائد کرنے

شروع کر دیے تو ان کیلئے حالات نہایت مشکل ہو جائیں گے۔ چوان نے

یہ ردعمل اجیت پوار کے اس بیان پر دیا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ گزشتہ

سات برسوں میں پمپرئ -چنچواڑ میونسپل کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی

ہے۔

انہوں

نے کہا کہ آنے والے میونسپل انتخابات پونے شہر کی مجموعی ترقی کے حوالے سے بے حد

اہم ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ دیویندر

فڑنویس کی قیادت میں ریاستی حکومت نے ہمہ گیر ترقی کو اپنا ہدف بنایا ہے۔ ان کے

مطابق مرکزی حکومت نے انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے فنڈنگ میں دس گنا اضافہ کیا ہے،

جبکہ ریاستی حکومت نے کئی زیر التوا منصوبوں کو رفتار دی اور نئے ترقیاتی منصوبوں

کا آغاز کیا۔

رویندر

چوان نے یقین ظاہر کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر پونے کے عوام مہایوتی

اتحاد کی بھرپور تائید کریں گے۔ انہوں

نے مہا وکاس آگھاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے باوجود اس اتحاد

نے میٹرو جیسے اہم منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچایا بلکہ کئی منصوبے اس کے

دور میں تعطل کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ مہایوتی اتحاد کا عزم ہے کہ رکے ہوئے

منصوبوں کو بحال کیا جائے، انہیں بروقت مکمل کیا جائے اور شہریوں کے مفاد میں نئے

ترقیاتی اقدامات شروع کیے جائیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande