اجیت پوار کو شرد پوار کی جماعت میں شامل ہونے کا مشورہ، بی جے پی پر الزام لگا کراقتدار میں رہنا غیر منطقی: سنجے راوت
اجیت پوار کو شرد پوار کی جماعت میں شامل ہونے کا مشورہ، بی جے پی پر الزام لگا کراقتدار میں رہنا غیر منطقی: سنجے راوت ممبئی،3 جنوری(ہ س)۔ شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے کہا
MAHA POLITICS RAUT ATTACK


اجیت پوار کو شرد پوار کی جماعت میں شامل ہونے کا مشورہ، بی جے پی پر الزام لگا کراقتدار میں رہنا غیر منطقی: سنجے راوت

ممبئی،3 جنوری(ہ س)۔

شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) کے سینئر رہنما اور

رکن پارلیمان سنجے راوت نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی پر

تنقید کرتے ہوئے اسی حکومت میں شامل رہنے کے بجائے شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ

کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

سنجے

راوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خود بی جے پی

کی قیادت یہ مانتی ہے کہ اجیت پوار کا گروپ اصل این سی پی نہیں ہے اور شرد پوار کی

جماعت ہی حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ہے۔

راوت نے

اجیت پوار کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے

پی اقتدار کے نشے میں مغرور ہو چکی ہے اور اس کی اقتدار کی ہوس کی کوئی حد نہیں رہی۔

سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار کیلئے پارٹی بدلنے والے رہنماؤں کو قبول

کر لیا ہے اور اجیت پوار خود اسی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں۔

انہوں

نے نشاندہی کی کہ ماضی میں بی جے پی نے اجیت پوار پر بدعنوانی کے الزامات لگائے

تھے اور اب اجیت پوار بی جے پی پر وہی الزامات عائد کر رہے ہیں۔ راوت نے سوال اٹھایا

کہ اگر ان الزامات کو سچ مانا جائے تو پھر ایسی حکومت میں شامل رہنے کا کوئی اخلاقی

جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے اجیت پوار کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت چھوڑ کر شرد

پوار کے کیمپ میں شامل ہو جائیں۔

سنجے

راوت نے بلدی انتخابات میں غیر معمولی تعداد میں بلا مقابلہ کامیابیوں کو جمہوری

عمل کیلئے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدر بڑی تعداد میں بلا مقابلہ

نتائج نہ بھارت میں پہلے دیکھے گئے اور نہ ہی دنیا کے کسی اور ملک میں۔ انہوں نے

کہا کہ اٹل بہاری واجپائی، بیرسٹر ناتھ پائی اور وزیر اعظم نریندر مودی جیسے بڑے

رہنما بھی کبھی بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوئے۔

انہوں

نے الزام لگایا کہ حکمران جماعتیں اپوزیشن امیدواروں کو کروڑوں روپے دے کر یا دھمکیاں

دے کر نامزدگیاں واپس لینے پر مجبور کر رہی ہیں، اور الیکشن کمیشن حکمرانوں کے

اشاروں پر کام کر رہا ہے۔ راوت نے دعویٰ کیا کہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری حد 3

بجے ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ دفتر سے ہدایات جاری کی گئیں کہ اس کے بعد جمع

کرائے گئے فارم بھی 3 بجے کے وقت پر داخل شدہ دکھائے جائیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande