ممبئی کے عوام جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے: راہل شیوَلے
ممبئی، 3 جنوری(ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) اور ٹھاکرے گروپ کے نوجوان رہنماؤں کی جانب سے کئے گئے انتخابی وعدوں پر شیوسینا کے جنرل سیکریٹری راہل شیوَلے نے سخت تنقید کرتے ہوئ
ممبئی کے عوام جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے: راہل شیوَلے


ممبئی، 3 جنوری(ہ س)۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر

نو نرمان سینا(ایم این ایس) اور ٹھاکرے گروپ کے نوجوان رہنماؤں کی جانب سے کئے گئے

انتخابی وعدوں پر شیوسینا کے جنرل سیکریٹری راہل شیوَلے نے سخت تنقید کرتے ہوئے

کہا ہے کہ دونوں ’’یوراج‘‘ ممبئی کے عوام کے سامنے جھوٹ کا پہاڑ کھڑا کر رہے ہیں،

جبکہ شیوسینا نے سچ کا آئینہ دکھانے کا کام کیا ہے۔

راہل شیوَلے

نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایس اور ٹھاکرے کے نوجوان رہنماؤں نے

ممبئی کیلئے جو بڑے بڑے دعوے کئے ہیں، وہ عملی طور پر ممکن ہی نہیں۔ انہوں نے کہا

کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 کے مطابق بلدیہ کے اختیارات واضح اور محدود

ہیں۔ جس پارٹی کے پاس ریاست اور مرکز میں حکومت نہیں، وہ ان وعدوں کو پورا کرنے کی

پوزیشن میں نہیں ہو سکتی۔

انہوں

نے بتایا کہ امت ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کی جانب سے ممبئی کے شہریوں کو مکانات دینے

کے اعلانات کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 میں

اس طرح کا کوئی بندوبست موجود نہیں۔ مکانات سے متعلق پالیسی بنانے کا اختیار ریاستی

حکومت کے پاس ہوتا ہے، اور اس کیلئے شہری ترقیاتی محکمے کی منظوری کے ساتھ ساتھ

اسمبلی میں اکثریت بھی درکار ہوتی ہے۔

راہل شیوَلے

نے کہا کہ 700 مربع فٹ تک کی جائیدادوں پر ٹیکس معافی دینے کا اختیار بھی بلدیہ کے

پاس نہیں ہے۔ بیسٹ ٹرانسپورٹ محکمہ مسلسل خسارے میں ہے اور بلدیہ اسے مالی امداد دیتی

ہے، لیکن اس کیلئے بھی شہری ترقیاتی محکمے کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ اسی طرح 100 یونٹ

مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ ریاستی بجلی ریگولیٹری کمیشن کرتا ہے، نہ کہ ممبئی

بلدیہ۔ نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے بھی ریاستی حکومت اور نیشنل میڈیکل کمیشن

کی منظوری لازمی ہے۔

انہوں

نے الزام لگایا کہ یو بی ٹی اور ایم این ایس کے رہنما ہمیشہ سرکاری اسکیموں کی

مخالفت کرتے رہے ہیں۔ 'لاڑکی بہن یوجنا' کی بھی مخالفت کی گئی، لیکن حکومت نے اس

اسکیم کو نافذ کیا اور آج اس کا فائدہ خواتین کو مل رہا ہے۔ راہل شیوَلے نے کہا کہ

انہی خواتین نے انتخابات میں مخالفین کو ان کی حقیقت دکھا دی۔ انہوں نے یقین ظاہر

کیا کہ ممبئی کے عوام باشعور ہیں اور کسی بھی صورت میں جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہیں

آئیں گے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande