
ممبئی ، 3 جنوری(ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست کے
ثقافتی امور کے وزیر آشیِش شیلار نے ممبئی میں 700 مربع فٹ کے مکانات پر پراپرٹی ٹیکس
معاف کرنے کے وعدے کو لے کر شیو سینا یو بی ٹی کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے اور
مہاراشٹر نوَنرمان سینا کے رہنما امیت ٹھاکرے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ یہ کوئی نیا وعدہ نہیں بلکہ بی جے پی کی پرانی مانگ ہے، جسے اب نئے انداز میں پیش
کیا جا رہا ہے۔
آشیِش شیلار
نے یاد دلایا کہ جب ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں 500 مربع فٹ تک
کے مکانات پر پراپرٹی ٹیکس معافی کی تجویز سامنے آئی تھی، اس وقت بی جے پی کے بلدیاتی
نمائندوں نے واضح طور پر مطالبہ کیا تھا کہ یہ سہولت 700 مربع فٹ تک دی جائے۔ اس
وقت کے میونسپل کمشنر نے بھی اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن اُس وقت اقتدار
میں موجود یو بی ٹی سینا نے اس تجویز کو محدود رکھتے ہوئے صرف 500 مربع فٹ کا
مسودہ ریاستی حکومت کو بھیج دیا۔
انہوں
نے کہا کہ بعد میں جب یو بی ٹی سینا کی جانب سے ممبئی کے شہریوں کے ساتھ کئے گئے
وعدوں کی حقیقت سامنے آئی تو انہوں نے فوری طور پر اسمبلی میں آواز اٹھائی اور بی
ایم سی سے مطالبہ کیا کہ 700 سے 750 مربع فٹ تک کے مکانات کیلئے پراپرٹی ٹیکس معافی
کی تجویز منظور کی جائے۔ شیلار کے مطابق انہوں نے یہ مانگ 7 مارچ 2018 کو اُس وقت
کی حکومت کے سامنے رکھی تھی۔
آشیِش شیلار
نے کہا کہ اب نئے ٹھاکرے ممبئی والوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ
کوئی انقلابی قدم اٹھا رہے ہیں، حالانکہ وہ بی جے پی کی مانگ کو اپنا کر سیاسی
فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری مانگیں چرا کر عوام کو لبھانے
کی کوشش کی گئی تو یہ نئے ٹھاکرے کا اپچنامہ ہی کہلائے گا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے