
تھانے،
3 جنوری(ہ س)۔
میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے مثالی ضابطۂ
اخلاق نافذ ہونے کے بعد تھانے میں ایجنسیوں نے کڑی نگرانی اور جانچ کے دوران منشیات،
غیر قانونی شراب، نقدی اور دیگر ممنوعہ اشیا ضبط کی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً
2.75 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں انتخابی عمل کے
دوران غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام لگانے کیلئے انجام دی گئیں۔
نوڈل
افسر بھال چندر بھیہرے کے مطابق 15 دسمبر سے یکم جنوری تک تھانے پولیس، ریاستی محکمہ
ایکسائز اور نگرانی ٹیموں نے مشترکہ طور پر مہم چلائی۔ اس دوران 57.937 کلوگرام
منشیاتی مادہ ضبط کیا گیا، جس کی مالیت 2.28 کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہی ضبطی اس
کارروائی کا سب سے بڑا حصہ رہی۔
پولیس
نے اس مہم کے دوران 59 غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کیے اور انتخابی قوانین کی
ممکنہ خلاف ورزی کے معاملے میں 619 افراد کے خلاف پیشگی اقدامات کیے۔ مختلف چیک
پوسٹوں اور جانچ مراکز سے 9.54 لاکھ روپے نقدی ضبط کی گئی، جن میں موڈیلا، سرینگر،
ممبرا اور شیل روڈ کے علاقے شامل ہیں۔
ریاستی
محکمہ ایکسائز نے متوازی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب کے خلاف 68 مقدمات
درج کیے اور 53 افراد کو گرفتار کیا۔ اس دوران 10,659 لیٹر غیر قانونی شراب اور اس
سے متعلق مواد ضبط کیا گیا، جس کی مالیت 10.26 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ مزید برآں،
غیر قانونی شراب سازی میں استعمال ہونے والے 55,250 لیٹر کیمیکلز بھی ضبط کیے گئے،
جن کی مجموعی قیمت 26.81 لاکھ روپے ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے