ایل جی نے شرائن بورڈ کے پنچانگ کیلنڈر–2026 اور سرکاری ڈائری کا رسمِ اجرا کیا
ایل جی نے شرائن بورڈ کے پنچانگ کیلنڈر–2026 اور سرکاری ڈائری کا رسمِ اجرا کیا جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے پنچانگ کیلنڈر–2026 اور سرکاری ڈائری کی رسمِ اجرا انجام دی
LG


ایل جی نے شرائن بورڈ کے پنچانگ کیلنڈر–2026 اور سرکاری ڈائری کا رسمِ اجرا کیا

جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے پنچانگ کیلنڈر–2026 اور سرکاری ڈائری کی رسمِ اجرا انجام دی۔ سال 2026 کے لیے تیار کیا گیا یہ پنچانگ ممتاز پنڈتوں کی ماہرانہ رہنمائی میں مرتب کیا گیا ہے، جو عقیدت مندوں کے لیے ایک جامع روحانی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قدیم روحانی روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھنا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دنیا بھر میں عقیدت مندوں کے روحانی ربط کو مضبوط بناتے ہیں اور شرائن بورڈ کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سچن کمار ویشیا نے بتایا کہ کیلنڈر میں شرائن بورڈ کی جانب سے عقیدت مندوں کی سہولت، سماجی بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے شروع کیے گئے کئی اہم اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے سبز تریکوٹہ پہاڑی مہم کے تحت ماحول کے تحفظ، یاتریوں کے لیے مفت لنگر سیوا، سوچھتا ابھیان کے ذریعے صفائی اور اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کے فروغ، اور ضلع ریاسی میں پانچ مندروں کو عوام کے نام وقف کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں، جو خطے کے روحانی منظرنامے کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کے سکریٹری محمد اعجاز اسد، شرائن بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او آلوک کمار موریہ سمیت ایس ایم وی ڈی ایس بی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande