
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ یوم جمہوریہ کی تقریب جموں میں منعقد کرے گا
جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ 26 جنوری کو 77واں یومِ جمہوریہ شایانِ شان انداز میں منائے گی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہائی کورٹ لان، جانی پور، جموں میں منعقد کی جائے گی۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس اس تقریب کی صدارت کریں گے اور عدالت عالیہ عمارت کے وی آئی پی داخلی راستے کے سامنے واقع مقام پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ حکم نامے میں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ ہائی کورٹ مین وِنگ کے تمام افسران و اہلکار اس تقریب میں اپنی سرکاری ذمہ داری کے تحت شرکت کریں گے اور صبح ٹھیک 8 بجے مقامِ تقریب پر اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر