بھدرواہ کے گلڈنڈا میں برفباری کے بعد سیاحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر
جموں, 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلڈنڈا کو جمعرات کو ہونے والی برفباری نے دلکش سرمائی حسن سے آراستہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھدرواہ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو ایک بار پھر فروغ ملا ہے۔ نئے س
Snow


جموں, 03 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلڈنڈا کو جمعرات کو ہونے والی برفباری نے دلکش سرمائی حسن سے آراستہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھدرواہ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو ایک بار پھر فروغ ملا ہے۔

نئے سال کے موقع پر ہونے والی برفباری اور اس کے بعد نکلنے والی تیز دھوپ نے ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں سیاحوں کو بھدرواہ۔پٹھان کوٹ شاہراہ کے اطراف برف سے ڈھکے پہاڑوں کی جانب راغب کیا، جس سے سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں اور سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈھائی ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی اس متوقع برفباری نے جموں خطے کے معروف سرمائی سیاحتی مقام گلڈنڈا کی جانب 200 سے زائد سیاحتی گاڑیوں کو متوجہ کیا۔ سطح سمندر سے 9,555 فٹ کی بلندی پر بھدرواہ۔پٹھان کوٹ شاہراہ کے کنارے واقع گلڈنڈا میں اچانک بڑھی سیاحوں کی تعداد نے ہوٹل مالکان اور سیاحتی کاروبار سے وابستہ افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹا دی۔ تمام ہوٹل اور ہوم اسٹے سیاحوں سے بھر گئے، جسے آنے والے سرمائی سیاحتی سیزن کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

گلڈنڈا میں عارضی دکانیں لگانے والے چھوٹے تاجر بھی سیاحوں کی اچانک آمد سے خوش نظر آئے۔ ایک مقامی دکاندار یاسر وانی نے کہا کہ برفباری کے بعد سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ان کی آمد سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔کانپور اور راجستھان سے آئے سیاح گلڈنڈا اور چھترگلہ کی برف پوش چوٹیوں سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلڈنڈا اور اطراف کے پہاڑی علاقوں کی خوبصورتی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande