جے این میڈیکل کالج میں پہلی بار مائکرا لیڈلیس پیس میکر کی کامیاب تنصیب
علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیالوجی نے اولین مائیکرا لیڈ لیس پیس میکر کی کامیاب تنصیب کرکے ادارے کے لیے ایک اہم طبی و تعلیمی سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ پروسیجر نئی دہلی سے تعلق رکھ
جے این میڈیکل کالج کارڈیولوجی


علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیالوجی نے اولین مائیکرا لیڈ لیس پیس میکر کی کامیاب تنصیب کرکے ادارے کے لیے ایک اہم طبی و تعلیمی سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ پروسیجر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے سینئر انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور مائیکرا لیڈلیس پیس میکرز کے نیشنل پراکٹر ڈاکٹر سدھانشو شیکھر پریدا کی شمولیت سے انجام پایا، جنہیں خصوصی طور پر اس عمل کی انجام دہی اور فیکلٹی ممبران کو عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

اوپی ڈی میں مریض کا ابتدائی معائنہ اور علاج ڈاکٹر محمد رفیع انور نے کیا، جن کی زیر نگرانی اس کیس کو آگے بڑھایا گیا۔ بعد ازاں کارڈیئک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری میں ڈاکٹر محمد رفیع انور اور ڈاکٹر سدھانشو شیکھر پریدا نے مشترکہ طور پر پیس میکر کی تنصیب انجام دی، جس میں شعبہ کے فیکلٹی اراکین اور ریزیڈنٹس کے ساتھ پروفیسر آصف حسن نے بھی سرگرم شرکت کی۔

یہ کامیابی شعبہ کارڈیالوجی کے چیئرمین پروفیسر ملک محمد اظہرالدین کی قیادت اور رہنمائی میں حاصل ہوئی، جن کے ذریعہ ٹیم پر مبنی کلینیکل پریکٹس، فیکلٹی ڈیولپمنٹ اور جدید ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دینے کی پالیسی نے شعبے کی انٹروینشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ مائیکرا لیڈ لیس لیڈلیس پیس میکر ایک نہایت چھوٹا آلہ ہے جو سنگل چیمبر وینٹریکولر پیسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسے پرکیوٹینئیس ٹرانس فیمرل وینس طریقے کے ذریعے براہِ راست دائیں وینٹریکل میں نصب کیا جاتا ہے، جس میں سرجیکل پاکٹ اور ٹرانس وینس لیڈز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس جدید ٹکنالوجی کے کامیاب آغاز سے قلبی نگہداشت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جے این میڈیکل کالج کی صلاحیت مزید بہتر ہوئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande