اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر غیوم حسین آل انڈیا ایگریکلچرل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے یونیورسٹی کوآرڈینیٹر اور صدر منتخب
علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے شعبہ پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی سے وابستہ ریسرچ اسکالر مسٹر غیوم حسین کو آل انڈیا ایگریکلچرل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی اے ایس اے) کا یونیورسٹی کوآرڈی
غیوم حسین


علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے شعبہ پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی سے وابستہ ریسرچ اسکالر مسٹر غیوم حسین کو آل انڈیا ایگریکلچرل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی اے ایس اے) کا یونیورسٹی کوآرڈینیٹراور صدر منتخب کیا گیا ہے۔

مسٹر غیوم حسین نے اے ایم یو سے بی ای اور ایم ٹیک کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ان کی علمی و تحقیقی دلچسپیوں میں پوسٹ ہارویسٹ معیار کی جانچ، شیلف لائف میں اضافہ، نینو ٹکنالوجی کے اطلاقات اور ڈرائنگ کی جدید تکنیکیں شامل ہیں۔ شعبے کے فیکلٹی اراکین نے مسٹر غیوم حسین کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت زرعی تعلیم و تحقیق کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande