فرحان اختر - رتیش سدھوانی کے ایکسل انٹرٹینمنٹ اور یونیورسل میوزک گروپ کے درمیان بڑا معاہدہ
فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی ایکسل انٹرٹینمنٹ اب عالمی تفریحی صنعت میں ایک بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ ایکسل جلد ہی ہالی ووڈ کی معروف موسیقی اور تفریحی کمپنی یونیورسل میوزک گروپ (انٹرنیشنل) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں داخل ہونے والی ہے۔ دون
Farhan-Ritesh-Excel-Entertainment-and-UMG-seal-maj


فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی ایکسل انٹرٹینمنٹ اب عالمی تفریحی صنعت میں ایک بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ ایکسل جلد ہی ہالی ووڈ کی معروف موسیقی اور تفریحی کمپنی یونیورسل میوزک گروپ (انٹرنیشنل) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں داخل ہونے والی ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے بات چیت جاری ہے۔ یونیورسل میوزک نے طویل عرصے سے ہندوستانی فلم اورکنٹنٹ مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کی ہے اور یہ معاہدہ اسے ہندوستان میں ایک اہم داخلہ فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری ایکس انٹرٹینمنٹ کے اس نقطہ نظر سے ہم آہنگ ہے ، جس کے تحت کمپنی اپنے کنٹنٹ اور پروڈکشن پیمانے کو اگلی سطح تک بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس تعاون کا باضابطہ اعلان ایک عظیم الشان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، جس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اقدام مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستانی کنٹنٹ کو قائم کرنے اور دنیا بھر کے سامعین تک پہنچنے کے وسیع وژن کے مطابق ہے۔ اس شراکت داری کو ہندوستانی تفریحی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔

معاہدے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یونیورسل میوزک گروپ کو ایکسل انٹرٹینمنٹ میں محدود حصہ داری دی جائے گی، جبکہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کمپنی کے مکمل کنٹرول اور تخلیقی حقوق کو برقرار رکھیں گے۔ یہ ڈیل ایکسل انٹرٹینمنٹ کی پوزیشن کو ملک کے سب سے قابل اعتماد اور بااثر پروڈکشن ہاؤسز میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کرے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایکسل انٹرٹینمنٹ اپنی 25ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 2001 میں ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے شروع ہوا یہ سفر ’’ڈان‘‘ فرنچائزی، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ ‘‘،’’ گلی بوائے‘‘ اور ’’فکرے‘‘ جیسی کامیاب فلموں سے لے کر اوٹی ٹی پر مرزا پور،میڈ ان ہیون اور دہاڑ جیسے سرخیوں میں رہے شوز تک،ہندوستانی سنیما اور ڈیجیٹل کنٹنٹ میں اپنی منفرف پہچان بنا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande