ڈاکٹر عامر رینا نے قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے نوآموز ماہرین نباتات کی رہنمائی کی
علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س) ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رینا نے گورنمنٹ ڈگری کالج، ترال میں پلانٹ سائنسز اور لائف سائنسز کے طلبہ کومختلف قومی و ریاستی سطح کے مسابقتی امتحانات اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کی تیاری ک
ڈاکٹر عامر رینا نے قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے نوآموز ماہرین نباتات کی رہنمائی کی


علی گڑھ, 03 جنوری (ہ س) ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رینا نے گورنمنٹ ڈگری کالج، ترال میں پلانٹ سائنسز اور لائف سائنسز کے طلبہ کومختلف قومی و ریاستی سطح کے مسابقتی امتحانات اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کی تیاری کے سلسلہ میں آن لائن رہنمائی فراہم کی۔ یہ لیکچر کالج کے شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

ڈاکٹر رینانے اپنے تجربات کے حوالہ سے طلبہ کو پی ایچ ڈی داخلہ امتحانات، گیٹ (لائف سائنسز)، سی ایس آئی آر-نیٹ /جے آر ایف، آئی سی اے آر-جے آر ایف /ایس آر ایف، ریاستی سطح کے اہلیتی ٹیسٹ اور سول سروسز جیسے امتحانات کی تیاری کے لیے مؤثر حکمت عملیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تھیوریز کی وضاحت، مطالعہ کے منظم معمولات اور امتحان کے نظام و نصاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

سیشن کا آغاز کالج کے پرنسپل پروفیسر مظفر احمد بھٹ کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ ڈاکٹر محمد رفیق وانی نے لیکچر کے موضوع کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر شبیر حسین مرزا، سربراہ، شعبہ انگریزی نے ڈاکٹر رینا کی پیشکش کو سراہا، جب کہ پروفیسر وسیم شاہری نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande