راجستھان میں گھنا کوہرا اور شدید سردی، کوٹا-جھالاواڑ ہائی وے پر بس پلٹی، 30 سے زیادہ زخمی
راجستھان میں گھنا کوہرا اور شدید سردی، کوٹا-جھالاواڑ ہائی وے پر بس پلٹی، 30 سے زیادہ زخمی جے پور، 3 جنوری (ہ س)۔ راجستھان کے زیادہ تر اضلاع ہفتہ کو گھنے کوہرے اور شدید سردی کی زد میں رہے۔ کوہرے کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی تو وہیں سڑک حادثوں کا خطر
سیکر ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل کوہرا چھا رہا ہے۔


راجستھان میں گھنا کوہرا اور شدید سردی، کوٹا-جھالاواڑ ہائی وے پر بس پلٹی، 30 سے زیادہ زخمی

جے پور، 3 جنوری (ہ س)۔ راجستھان کے زیادہ تر اضلاع ہفتہ کو گھنے کوہرے اور شدید سردی کی زد میں رہے۔ کوہرے کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی تو وہیں سڑک حادثوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔ ہفتہ کی صبح کوٹا-جھالاواڑ ہائی وے پر دھند کے سبب ایک سلیپر بس پلٹ گئی۔ حادثے میں 30 سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کچھ وقت کے لیے ہائی وے پر جام کی صورتحال پیدا ہو گئی، جسے بعد میں پولیس نے بحال کرایا۔

محکمہ موسمیات نے سیکر، ہنومان گڑھ سمیت تقریباً 10 اضلاع میں گھنے کوہرے اور کڑاکے کی سردی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ سیکر میں کم از کم درجہ حرارت گر کر 1.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ نئے سال میں پہلی بار ریاست میں صفر ڈگری درجہ حرارت بھی درج کیا گیا۔ شیخاوٹی خطے میں ماوٹھ (سردیوں کی بارش) کے بعد سردی اور تیز ہو گئی ہے۔

پہاڑی سیاحتی مقام ماونٹ ابو میں جمعہ کو طویل وقت بعد دن کا درجہ حرارت نقطہ انجماد یعنی صفر ڈگری پر آ گیا۔ دسمبر گزرنے کے بعد اب ابو میں برف جمنے جیسی ٹھنڈ شروع ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اس سیزن میں 17 سے 19 نومبر کے درمیان یہاں درجہ حرارت صفر کے آس پاس پہنچا تھا۔ ریگستانی اضلاع باڑمیر، بیکانیر اور جیسلمیر میں بھی برفیلی ہواوں کا اثر نظر آیا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر آٹھ ڈگری سیلسیس کے قریب رہا۔ سیکر ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل کوہرا چھایا ہوا ہے، جس سے لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح بھی کئی علاقوں میں صبح تک گھنا کوہرا چھایا رہا۔

ناگور ضلع کے میرتا سمیت کئی علاقوں میں صبح تک ویزیبلٹی (حد نگاہ) بے حد کم رہی۔ وہیں ادے پور-چتوڑ گڑھ نیشنل ہائی وے پر بھی گھنے کوہرے کے سبب گاڑیاں لائٹ جلا کر چلتی نظر آئیں اور ٹریفک معمول سے کم رہا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک ریاست میں تیز سردی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات مرکز جے پور نے بتایا کہ 4 جنوری سے ریاست میں سرد ہوائیں اور تیز ہوں گی، جس سے کم از کم درجہ حرارت میں تین ڈگری تک گراوٹ آ سکتی ہے۔ اس سے صبح و شام کی ٹھنڈ اور زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں چتوڑ گڑھ میں سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ شمال مشرقی اضلاع میں ٹھنڈ اور کوہرے کا اثر سب سے زیادہ رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande