
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔
پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے لال قلعہ دھماکہ کیس کے ملزم ڈاکٹر بلال نصیر ملا کو 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر بلال نصیر ملا کو 26 دسمبر کو این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ ان کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ملا کو 16 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
ڈاکٹر ملا کو دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے اس معاملے میں اہم سازش کاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ این آئی اے کے مطابق ڈاکٹر ملا نے جان بوجھ کر عمر النبی کو پناہ دی اور انہیں ضروری وسائل فراہم کئے۔ اس معاملے میں اب تک نو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سبھی فی الحال حراست میں ہیں۔ این آئی اے تمام ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ پوری سازش کا پردہ فاش کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ