بین ریاستی اسلحہ اسمگل کرنے والے گروہ کا کارکن گرفتار
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے ایک بین ریاستی اسلحہ اسمگلنگ گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے دو پستول اور چھ زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے ہی چھ سنگین مقدمات درج ہیں
بین ریاستی اسلحہ اسمگل کرنے والے گروہ کا کارکن گرفتار


نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے ایک بین ریاستی اسلحہ اسمگلنگ گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے دو پستول اور چھ زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے ہی چھ سنگین مقدمات درج ہیں جن میں قتل، اسلحہ ایکٹ اور گینگسٹر ایکٹ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) آدتیہ گوتم نے ہفتہ کو کہا کہ کرائم برانچ دہلی اور این سی آر میں غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی کو روکنے کے لئے خصوصی آپریشن کر رہی ہے۔ تکنیکی نگرانی اور درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر سائبر سیل ٹیم نے اس بین ریاستی گینگ کا پردہ فاش کیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، 2 جنوری کو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس انیل شرما کی نگرانی میں انسپکٹر سندیپ سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم کو غازی آباد سے شاستری پارک علاقے میں ایک ہتھیار فراہم کرنے والے کے آنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے شاستری پارک میٹرو اسٹیشن کے قریب جال بچھا دیا۔ ملزم ایک آٹو رکشا میں جائے وقوعہ پر پہنچا، جس کی شناخت مخبر نے انکت عرف منا کے نام سے کی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان بھاگنے لگے۔ پولیس نے پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے دو جدید ترین پستول، ایک سٹار اور ایک بریٹا اور چھ زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران 26 سالہ ملزم انکت عرف منا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گاو¿ں میں ایک اچھا طالب علم تھا لیکن اس کے دو بڑے بھائیوں نے زمین کے تنازع پر اس کے چچا کو قتل کرنے کے بعد جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہونے کے بعد، اس نے فوری پیسے کمانے کے لیے غیر قانونی ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ سونو عرف کالے سے ہتھیار حاصل کر کے دہلی اور این سی آر میں سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف قتل، ڈکیتی، گینگسٹر ایکٹ اور آرمس ایکٹ سے متعلق چھ مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔ ملزم سے فی الحال مزید تفتیش جاری ہے، گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande