
لوئی بریل ڈے ہر سال 4 جنوری کو منایا جاتا ہے، کیونکہ اسی دن بریل لیپی کے موجد لوئی بریل کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ دن بینائی سے محروم لوگوں کی زندگی میں کمیونیکیشن اور تعلیم کے ذریعے کے طور پر بریل کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے منایا جاتا ہے، جسے اقوام متحدہ نے 2018 میں ورلڈ بریل ڈے قرار دیا تھا۔
دیگر اہم واقعات:
1916 - ترکی کے سلطنت عثمانیہ کے شاہی خاندان کی آخری شہزادی نیلوفر پیدا ہوئیں۔
1925 - ہندی فلموں کے مشہور اداکار پردیپ کمار پیدا ہوئے۔
1931 - مشہور ہندوستانی اداکارہ نیروپا رائے پیدا ہوئیں۔
1931 - ہندوستان کے مشہور مجاہد آزادی، صحافی اور ماہر تعلیم محمد علی کا انتقال ہوا۔
1965 - ہندی سینما کے اداکار آدتیہ پنچولی پیدا ہوئے۔
1966 - ہندوستان کے وزیر اعظم لعل بہادر شاستری اور پاکستان کے جنرل ایوب خان کے درمیان ہندوستان-پاکستان کانفرنس کی شروعات۔
1972 - نئی دہلی میں ’انسٹی ٹیوٹ آف کریمنالوجی اینڈ فارنسک سائنس‘ کا افتتاح۔
1990 - پاکستان میں دو ٹرینوں کی ٹکر میں تقریباً 307 لوگ مارے گئے اور اس سے دوگنے زخمی ہوئے۔
1993 - ہندوستانی خاتون نشانے باز اپوروی چنڈیلا پیدا ہوئیں۔
1998 - بنگلہ دیش نے ہندوستان کو الفا جنرل سکریٹری انوپ چیتیا کو سونپنے سے انکار کیا۔
1999 - مریخ پر بھاپ کا تجزیہ کرنے کے لیے امریکی جہاز ’مارس پولر لینڈر پروب‘ کی روانگی۔
2002 - برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ہندوستان پہنچے۔
2004 - ہندوستان کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور پاک وزیر اعظم جمالی کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت۔
2006 - دبئی کے حکمران شیخ مکتوم بن راشد المکتوم کا انتقال۔
2008 - امریکہ نے سری لنکا کو فوجی سازوسامان اور خدمات کی سپلائی پر روک لگائی۔
2009 - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے یو پی اے سے ناطہ توڑا۔
2010 - ہندوستان میں ’اسٹاک ایکسچینج بورڈ آف انڈیا‘ کے حکم پر شیئر بازاروں کے کھلنے کا وقت ایک گھنٹہ پہلے صبح 9 بجے کر دیا گیا۔
2017 - مشہور ستار نواز عبدالکریم جعفر خان کا انتقال ہوا۔
2020 - مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل ترقیات رمیش پوکھریال نشنک نے نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کا افتتاح کیا۔ یہ نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کا 28 واں ایڈیشن ہے، اس کی تھیم ’گاندھی: مصنفین کے مصنف‘ رکھی گئی۔
2020 - ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن