چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں 450میٹر لمبی گلی کا ازسر نوتعمیراتی کام کا افتتاح کیا
نئی دہلی،03دسمبر(ہ س)۔سیلم پور اسمبلی حلقہ کے کیتھواڑہ پہلا پشتہ عثمان پور میں مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں 450میٹر لمبی گلی کا ازسر نوتعمیراتی کام کا افتتاح ہوا جس میں تقریبا55سے60 لاکھ کا خرچ آئے گا۔یہ گلی تقریبا ایک ماہ میں بن کر
چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں 450میٹر لمبی گلی کا ازسر نوتعمیراتی کام کا افتتاح کیا


نئی دہلی،03دسمبر(ہ س)۔سیلم پور اسمبلی حلقہ کے کیتھواڑہ پہلا پشتہ عثمان پور میں مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں 450میٹر لمبی گلی کا ازسر نوتعمیراتی کام کا افتتاح ہوا جس میں تقریبا55سے60 لاکھ کا خرچ آئے گا۔یہ گلی تقریبا ایک ماہ میں بن کر تیاری ہوگی۔ اس موقع پر مقامی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹا اور یقین دلایا کہ جو بھی کام زیر التوا تھے اب تیزی کے ساتھ مکمل کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو تاخیر ہوئی اس کی اہم وجہ گریپ 4کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ دہلی میں فضائی آلودگی حد درجہ خراب ہوگئی تھی مگر اب کام تیزی کے ساتھ ہوں گے اور جو خستہ حال گلیاں ہیں وپ سوفیصد ازسر نوتعمیر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش کہ اپناحلقہ نہ صرف ہرا بھرا رہے بلکہ چمکتا بھی رہے یہی وجہ ہے کہ ابھی حال ہی میں پی ڈبلیو اے سے موج پور چوک سے گھونڈا چوک تک اور سیلم پور ریڈ لائٹ تک فینسی لائٹیں لگوا دیں گئی ہیں جس سے اندھیرے میں ہونے والے حادثات پر قدغن لگے گا۔ ایم سی ڈی اور جل بورڈ کے جے ای اور سپر وائزر انوج بھاٹی،انشل مندرا،شیلیندر نرمل اور پنکج کے ساتھ آس پاس کی گلیوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی کارکن سیدناصر جاوید کے علاوہ وشوناتھ شکلا،راجندر پردھان،اپرنا گہراور،کیلاش نمیش،ریاض الدین راجو،ضرار احمد،چودھری لطافت،رضوان ادریسی،اخترخان،بھوپ سنگھ،رگھوویر سنگھ،شاداب حسن،ذیشان خان،راو¿ نوید،پرکاش چندر،وجے پاٹھک، یش پال سنگھ،کے ایس کمل،چندر پال،کشن لال،نرمل کیم،اوم پرکاش،گنگا شرن،تیز پال،چودھری راکیش اور ناگیندر چودھری بطور خاص موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande