
بلندشہر، 3 جنوری (ہ س)۔
بلند شہر، اترپردیش کے ضلع میں پولیس نے ایک معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں جمعہ کی رات دیر گئے انکاو¿نٹر میں دو مفرور مجرموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) ڈاکٹر تیجویر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ انکاو¿نٹر میں گرفتار ملزم کی شناخت بلرام پور ضلع کے بھگوان پور کے رہنے والے راجو اور لکھیم پور کھیری کے رہنے والے ویرو کشیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں پولیس کی گولیوں سے زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ایس پی رورل نے بتایا کہ دونوں ملزم سکندرآباد کے صنعتی علاقہ میں واقع گاو¿ں میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ ان افراد نے محلے میں رہنے والی چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے چھت سے پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا کہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے چھت سے پھینک کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ خاندان کی شکایت کی بنیاد پر ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس کی تین ٹیمیں ملزم کی تلاش کر رہی تھیں۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے جمعہ کی رات دیر گئے کنوارہ روڈ پر ملزم کو گھیر لیا، اور انہوں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مجرم زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول بمعہ زندہ اور قیمتی کارتوس برآمد کر لیے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ پورے کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں لے جایا جائے گا اور ملزمین کو جلد از جلد سزا دی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ