شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سیکیورٹی عملے کے لیے سرمائی امدادی مہم
علی گڑھ، 03 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے اپنی سماجی فلاحی سرگرمیوں کے تحت سرمائی امداد تقسیم مہم کے تحت یونیورسٹی کی پراکٹوریل ٹیم کے 50 ارکان میں گرم جیکٹ تقسیم کئے۔ یہ پروگرام شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ اح
پروفیسر افت اصغر


علی گڑھ، 03 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے اپنی سماجی فلاحی سرگرمیوں کے تحت سرمائی امداد تقسیم مہم کے تحت یونیورسٹی کی پراکٹوریل ٹیم کے 50 ارکان میں گرم جیکٹ تقسیم کئے۔ یہ پروگرام شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر محمد نوید خان نے ایسی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور یونیورسٹی برادری میں سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اس نوعیت کے پروگراموں کے تسلسل پر زور دیا۔

پروفیسر سلمیٰ احمد نے کیمپس کے تحفظ میں سیکیورٹی عملے کی خدمات اور لگن کا ذکر کرتے ہوئے شعبے کے سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر ولید احمد انصاری کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی پراکٹر پروفیسر عفت اصغر نے اس اقدام پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد پیش کی اور دیگر شعبہ جات کو بھی مقامی سطح پر کمزور طبقات کی معاونت کے لیے اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دی۔امدادی مہم میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے سرگرمی سے حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande