کٹھوعہ میں انسداد فدائین اور یرغمال مخالف مشق کا انعقاد
کٹھوعہ میں انسداد فدائین اور یرغمال مخالف مشق کا انعقاد جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) نے مشترکہ طور پر انسداد فدائین اور انسداد یرغمالی فرضی مشق (موک ڈرل) انجام دی۔ اس مشق کا مقصد د
Mock drill


کٹھوعہ میں انسداد فدائین اور یرغمال مخالف مشق کا انعقاد

جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) نے مشترکہ طور پر انسداد فدائین اور انسداد یرغمالی فرضی مشق (موک ڈرل) انجام دی۔ اس مشق کا مقصد دہشت گردی سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی تیاری اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

حکام کے مطابق یہ مشق ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں ہیرانگر اور راج باغ پولیس تھانوں میں منعقد کی گئی۔ موک ڈرل میں اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کٹھوعہ، مقامی پولیس اہلکاروں اور این ایس جی کمانڈوز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

مشق کے دوران این ایس جی کی ٹیم نے فدائین حملے کے دوران دہشت گردوں کو ناکام بنانے کی حکمتِ عملی، یرغمال بنائے گئے افراد کی بحفاظت بازیابی کے طریقۂ کار اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) کو ناکارہ بنانے کے عملی مظاہرے پیش کیے۔

مشق کے اختتام پر این ایس جی افسران نے پولیس اور ایس او جی ٹیموں کے ساتھ تفصیلی بریفنگ بھی کی۔ حکام نے بتایا کہ اس موک ڈرل کا مقصد پولیس اہلکاروں کی عملی تیاری، پھرتی اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فدائین حملے یا یرغمالی صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو اہم مقامات پر برتری حاصل کرنے، بھاری اسلحے کے مؤثر استعمال اور پولیس تنصیبات میں نصب الارم سسٹمز کے طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں، اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ مکمل طور پر تیار رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande