
علی گڑھ، 03 جنوری (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے ریسرچ اسکالر اسامہ خان نے بنگلہ دیش کے شہر کومیلا میں واقع بنگلہ دیش اکیڈمی فار رورل ڈیولپمنٹ میں منعقدہ گیارہویں کانفرنس برائے گوورننس، بزنس و انوائرنمنٹ میں اپنا تحقیقی مقالہ آن لائن طریقہ سے پیش کیا۔ ان کے مقالے کا عنوان تھا”کنزیومر پرسیپشن اینڈ ایڈاپشن آف اِنویسٹنگ ایپلیکیشنز: انسائٹس فرام بیہیویئرل فنانس اینڈ دی فن ٹیک ایکوسسٹم“۔
مسٹر خان کی تحقیق میں بیہیویئرل فنانس، فن ٹیک اپنانے کے ماڈلز اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی نفسیات کے تناظر میں سرمایہ کاری ایپلیکیشنز کے ساتھ صارفین کی وابستگی کا جائزہ لیا گیا، جو تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل فنانس کے منظرنامے پر اہم بصیرت فراہم کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ