اسپین میں ایک اور ٹرین حادثہ، ایک کی موت، 37 زخمی
اسپین میں ایک اور ٹرین حادثہ، ایک کی موت، 37 زخمی میڈرڈ، 21 جنوری (ہ س)۔ اسپین میں ایک ہفتے کے اندر پیش آئے دوسرے ریل حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی اور 37 لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ منگل کو اسپین کے بارسلونا شہر کے پاس گیلیڈا میں ہوا۔ کیٹالونیا ک
اس فوٹو کا تازہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دو دن پہلے ہوئے ٹرین حادثے کا فوٹو ہے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


اسپین میں ایک اور ٹرین حادثہ، ایک کی موت، 37 زخمی

میڈرڈ، 21 جنوری (ہ س)۔ اسپین میں ایک ہفتے کے اندر پیش آئے دوسرے ریل حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی اور 37 لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ منگل کو اسپین کے بارسلونا شہر کے پاس گیلیڈا میں ہوا۔ کیٹالونیا کی علاقائی حکومت کے ترجمان کے مطابق، یہ ٹرین ملک کے شمال مشرق میں گیلیڈا اور سینٹ سیڈرنی ڈی اینوئیا میونسپلٹی کے درمیان چلتی ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگ اس ٹرین میں سفر کرتے ہیں۔

امریکی چینل ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ اسپین میں گزشتہ ریل حادثے کے ٹھیک دو دن بعد ہوا۔ جنوبی کورڈوبا صوبے کے ادامج کے پاس دو ’ہائی اسپیڈ‘ ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں، جس میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ منگل کو ٹرین حادثہ آر 4 لائن پر ہوا۔ کیٹالونیا کی علاقائی حکومت کے ترجمان کے مطابق بھاری بارش کی وجہ سے حفاظتی دیوار پٹریوں پر گر گئی تھی۔ اس وجہ سے یہ ٹرین پھسل کر پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین آپریٹر کے بیان کے مطابق، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10.00 بجے ہوا۔

اسپین کے اخبار ’ایل پیئس‘ کے مطابق، اتوار کو ادامج (کورڈوبا) میں دو ’ہائی اسپیڈ‘ ٹرینوں کے پٹری سے اترنے سے کم از کم 41 لوگوں کی موت ہو گئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ سول گارڈ اور انڈالوسی ایمرجنسی سروسز کے ذرائع کے مطابق، 38 لوگ ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ ملاگا سے میڈرڈ جا رہی ایک ’اریو‘ ٹرین شام 7.30 بجے پٹری سے اتر کر اس ٹریک پر گر گئی جہاں ایک ’الویا‘ ٹرین 200 کلومیٹر فی گھنٹہ (125 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے مخالف سمت میں ہیولوا کی طرف جا رہی تھی۔ دونوں ٹرینوں کے کل 484 مسافر متاثر ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande