
تاریخ کے آئینے میں 22 جنوری: انڈین ایئر لائنز طیارہ حادثہ، 61 مسافروں کی جان گئی
22 جنوری 1993 کو ہندوستان کی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ درج ہوا۔ انڈین ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 61 مسافروں کی موت ہو گئی۔ یہ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کے سبب طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اس میں آگ لگ گئی، جس سے جان و مال کا بھاری نقصان ہوا۔
اس حادثے نے پورے ملک میں سوگ کی لہر دوڑا دی تھی۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان تھا۔ حادثے کے بعد ہوا بازی کی حفاظت کو لے کر سنگین سوال اٹھے اور تفتیش کا حکم دیا گیا۔ اس حادثے نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں حفاظتی معیارات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اورنگ آباد طیارہ حادثہ آج بھی ملک کے سب سے دردناک طیارہ حادثوں میں شمار کیا جاتا ہے، جسے ہندوستانی تاریخ کبھی نہیں بھول سکتی۔
دیگر اہم واقعات:
1517 - ترکی (ترکیہ) نے قاہرہ پر قبضہ کیا۔
1666 - ہندوستان کا مغل بادشاہ شاہجہاں کا انتقال۔
1673 - نیویارک اور بوسٹن کے درمیان ڈاک سروس کا آغاز۔
1760 - وانڈی واش کی جنگ میں انگریزوں نے فرانسیسیوں کو شکست دی۔
1824 - پیشے سے ڈانسر عزیزن بائی جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھیں پیدا ہوئیں۔
1837 - جنوبی شام میں زلزلے سے ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے۔
1905 - روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں مزدوروں پر گولیاں چلائی گئیں جس میں 500 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔
1909 - برما کے سفارت کار اور اقوام متحدہ کے تیسرے جنرل سکریٹری یو تھانٹ پیدا ہوئے۔
1924 - ریمسے میکڈونالڈ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے پہلے وزیر اعظم بنے۔
1934 - اداکار وجے آنند پیدا ہوئے۔
1963 - دہرادون میں نابینا افراد کے لیے قومی لائبریری کا قیام ہوا۔
1970 - بوئنگ 747 کی نیویارک اور لندن کے درمیان پہلی کمرشل پرواز شروع ہوئی۔
1972 - ہندوستانی اداکارہ نمرتا شروڈکر پیدا ہوئیں۔
1981 - رونالڈ ریگن کا امریکہ کے 40 ویں صدر کے طور پر حلف برداری۔
1996 - یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی رصد گاہ کے سائنسدانوں نے زمین سے تقریباً 3,50,000 نوری سال کی دوری پر دو نئے سیاروں کی دریافت کی۔
1998 - امریکی صدر بل کلنٹن پر مونیکا لیونسکی نے ناجائز جسمانی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا۔
2002 - فلسطینی شہر طولکرم پر اسرائیل کا قبضہ۔
2002 - افغانستان کی تعمیر نو کے لیے ٹوکیو میں بین الاقوامی برادری کی میٹنگ میں 3.5 ارب ڈالر کی مدد کا اعلان۔
2006 - سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے نے باغی تنظیم ’لٹے‘ سے بات چیت کی پیشکش کی۔
2006 - ایوو مورالیس نے بولیویا کے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔
2008 - قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر لال کرشن اڈوانی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کرنے کی تجویز کی حمایت کی۔
2008 - پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں لکیہ قلعہ پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پاکستانی فوجی مارے گئے۔
2009 - فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ کا آسکر کے لیے نامزدگی ہوئی۔
2009 - حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تین بندرگاہ پروجیکٹس کو منظوری دی۔
2015 - یوکرین کے ڈونیٹسک میں ہوئے دھماکے میں 13 لوگوں کی موت۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن