
ڈھاکہ، 20 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیش کی نجی یونیورسٹی ’یونیورسٹی آف ایشیا پیسیفک‘ (یو اے پی) نے توہین مذہب اور عوامی لیگ کا حامی ہونے کے الزامات کے بعد دو اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسر لائیکا بشیر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے ایس ایم محسن کو نوکری سے نکال دیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان صادق حسن پلاش نے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی خدمات ہفتہ سے ختم کر دی گئیں۔
ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، لائیکا بشیر بیسک سائنسز اور ہیومینٹیز ڈپارٹمنٹ اور ڈاکٹر اے ایس ایم محسن اسی شعبے کے سربراہ تھے۔ دونوں اساتذہ نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ایک بااثر طبقے نے یہ سب کیا ہے۔ کچھ طلبہ اور لوگوں نے الزام لگایا کہ ایک تحریک کی آڑ میں دونوں اساتذہ کو ہٹایا گیا۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن