سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ میں نئے سال کے جشن کے دوران آتشزدگی، 40 ہلاک، 115 جھلس گئے
برن، 02 جنوری (ہ س)۔ سوئٹزرلینڈ کو نئے سال کا پہلا دن آنسووں سے شرابور کر گیا۔ یہاں کے کرانس-مونٹانا کے الپائن ریزورٹ کے ایک بار میں لگی آگ میں کم از کم 40 لوگوں کی موت ہو گئی اور 115 لوگ جھلس گئے۔ سوئس وفاقی اور کینٹونل افسران نے اسے ملک کا سب س
کرانس مونٹانا کے الپائن ریزورٹ کا وہ بار جہاں آگ لگنے سے 40 لوگ زندہ جل گئے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


برن، 02 جنوری (ہ س)۔ سوئٹزرلینڈ کو نئے سال کا پہلا دن آنسووں سے شرابور کر گیا۔ یہاں کے کرانس-مونٹانا کے الپائن ریزورٹ کے ایک بار میں لگی آگ میں کم از کم 40 لوگوں کی موت ہو گئی اور 115 لوگ جھلس گئے۔ سوئس وفاقی اور کینٹونل افسران نے اسے ملک کا سب سے برا سانحہ بتایا ہے۔ یہ ریزورٹ نئے سال کے جشن میں ڈوبے لوگوں کے لیے مقتل ثابت ہوا۔ بیسمنٹ میں واقع اس بار میں شعلے اٹھتے رہے۔ لوگ باہر نکلنے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ کوئی راستہ نہیں ملا۔ جھلسے ہوئے لوگ گرتے رہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا بار دھواں دھواں ہو گیا۔

لی نیوز اور بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ویلس پولیس نے کہا ہے کہ رات کے 1.30 بجے کا وقت رہا ہوگا۔ اچانک الارم بجنے لگا۔ بار میں دھواں بھرنے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس سینٹرز سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں کچھ ہی منٹوں میں پہنچ گئیں۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچیں۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ صبح 4.14 بجے ایک ہیلپ لائن نمبر (0848 112 117) شروع کیا گیا۔ راحت اور بچاو مہم میں تقریباً 140 ملازمین، 13 ہیلی کاپٹر اور 42 ایمبولینس کا استعمال کیا گیا۔

سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلن نے اسے غیر معمولی سانحہ بتایا اور متاثرین اور ان کے خاندانوں کے تئیں وفاقی حکومت کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی اپنی جان بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ویلس کینٹونل حکومت کے صدر میتھیاس رینارڈ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پولیس چیف فریڈرک گسلر نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح مہلوکین کی شناخت کرنا ہے۔

ویلس کی اٹارنی جنرل بیٹرائس پلوڈ نے کہا کہ آگ بیسمنٹ میں واقع کونسٹیلیشن بار میں لگی۔ انہوں نے بتایا کچھ عینی شاہدین نے کہا کہ وہاں سے باہر نکلنے کے لیے کوئی ایمرجنسی گیٹ نہیں تھا۔ ایک افسر نے کہا کہ یہ تبصرہ کرنا جلد بازی ہوگی کہ حفاظتی معیارات کی تعمیل کی گئی یا نہیں۔ اس سلسلے میں ابھی کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک ہلاک اور جھلسے ہوئے لوگوں کی شہریت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ متاثرین میں اطالوی اور فرانسیسی دونوں شہری شامل ہیں۔ اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کم از کم 15 اطالوی شہری جھلسے ہیں اور تقریباً 16 لاپتہ ہیں۔

جانچ سے الگ افسران کا اندازہ ہے کہ آگ شاید فیسٹیو بوٹل اسپارکلرز (ایک طرح کے پٹاخے) کی وجہ سے لگی۔ انہیں فاونٹین اسپارکلرز بھی کہا جاتا ہے۔ فیسٹیو بوٹل اسپارکلرز کا ذکر بار کے وینیو میں کیا گیا تھا۔ فاونٹین اسپارکلرز یہاں کے نائٹ کلب میں کافی عام ہیں۔ تفتیش کاروں نے ابھی تک وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرانس-مونٹانا سوئٹزرلینڈ کے جنوب مغرب میں واقع مشہور ہل اسٹیشن اور اسکی ریزورٹ ٹاون ہے۔ یہ رون گھاٹی کے اوپر دھوپ والے سطح مرتفع پر سطح سمندر سے تقریباً 1500 میٹر کی اونچائی پر ہے۔ برن سے یہاں کی دوری (سڑک کے راستے) تقریباً دو گھنٹے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande