انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارگن، سنتھن ٹاپ پر ٹریکنگ، کیمپنگ پر پابندی لگادی
سرینگر، 02 جنوری (ہ س):۔ اننت ناگ ضلع کے حکام نے سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارگن ٹاپ، چوہر ناگ اور سنتھن ٹاپ علاقوں میں ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ اور اسی طرح کی دیگر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ایک حکم کے مطابق سب ڈ
انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارگن، سنتھن ٹاپ پر ٹریکنگ، کیمپنگ پر پابندی لگادی


سرینگر، 02 جنوری (ہ س):۔ اننت ناگ ضلع کے حکام نے سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارگن ٹاپ، چوہر ناگ اور سنتھن ٹاپ علاقوں میں ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ اور اسی طرح کی دیگر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ایک حکم کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اطلاع کے بعد سب ڈویژن کوکرناگ کے تحت آنے والے بعض اونچائی اور جنگلاتی علاقوں میں سیکورٹی کے خطرات کی نشاندہی کی گئ ہے۔ انہوں نے حالیہ واقعات کا بھی تذکرہ کیا جن میں کچھ افراد نے رات گئے پولیس چوکیوں کو عبور کرنے کی کوشش کی، جس سے سیکورٹی کے سنگین خدشات پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان حساس علاقوں میں غیر محدود نقل و حرکت اور بیرونی سرگرمیاں عوامی تحفظ اور سلامتی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ حکم نامہ دو ماہ تک برقرار رہے گا جب تک کہ واپس نہ لیا جائے یا اس میں توسیع نہ کی جائے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر لارنو کو حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور تمام چیک پوائنٹس پر نقل و حرکت کو منظم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عام لوگوں کو سختی سے اس کی تعمیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، لوگوں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande