
کاٹھمنڈو، 02 جنوری (ہ س)۔ قطر نے اپنے قومی دن اور انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مختلف جیلوں میں بند 13 نیپالی شہریوں کو عام معافی کا اعلان کیا ہے۔نیپال کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطری جیلوں میں مختلف مقدمات میں سزا کاٹ رہے 13 نیپالی قیدیوں کو معافی دی گئی۔ یہ تمام افراد قطر میں مزدوری کے لیے گئے تھے اور مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔وزارت نے آج عام معافی کے لیے قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انسانی ہمدردی کے اس فراخدلانہ اقدام کے لیے اظہار تشکر کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan