مغل روڈ پر پیر کی گلی تک برف کو ہٹا لیا گیا۔
جموں, 02 جنوری (ہ س)۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا عمل شوپیاں کی سمت سے پیر کی گلی تک مکمل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران سڑک پر جمی بھاری برف اور رکاوٹوں کو ہٹا کر شاہراہ کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس کے با
Mugal road


جموں, 02 جنوری (ہ س)۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا عمل شوپیاں کی سمت سے پیر کی گلی تک مکمل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران سڑک پر جمی بھاری برف اور رکاوٹوں کو ہٹا کر شاہراہ کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس کے باوجود مغل روڈ کو فی الحال ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید صفائی کے ساتھ ساتھ حفاظتی جانچ کا عمل جاری ہے اور مکمل اطمینان کے بعد ہی سڑک کو آمد و رفت کے لیے کھولا جائے گا۔

انتظامیہ نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی ہے کہ باضابطہ طور پر شاہراہ کھولنے کے احکامات جاری ہونے تک مغل روڈ پر سفر سے اجتناب کریں۔ مغل روڈ کی بندش کے باعث شوپیاں اور پونچھ کے درمیان آمد و رفت متاثر ہے۔مقامی لوگوں نے برف ہٹانے کے کام میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حالات سازگار ہوتے ہی رابطہ بحال کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande