ایم پی اسٹارٹ اپ سمٹ اینڈ ایکو سسٹم ایوارڈ 2026 کا انعقاد 11 اور 12 جنوری کو بھوپال میں
بھوپال، 02 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے ایم پی اسٹارٹ اپ سمٹ اینڈ ایکو سسٹم ایوارڈ 2026 کا انعقاد آئندہ 11 اور 12 جنوری کو بھوپال کے رویندر بھون میں کیا جا رہا ہے۔ یہ سمٹ ریاست میں اسٹارٹ اپ کلچر، انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دین
اسٹارٹ اپ علامتی تصویر


بھوپال، 02 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے ایم پی اسٹارٹ اپ سمٹ اینڈ ایکو سسٹم ایوارڈ 2026 کا انعقاد آئندہ 11 اور 12 جنوری کو بھوپال کے رویندر بھون میں کیا جا رہا ہے۔ یہ سمٹ ریاست میں اسٹارٹ اپ کلچر، انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔

رابطہ عامہ افسر ارون شرما نے بتایا کہ سمٹ کے دوران اسٹارٹ اپ اکائیوں (یونٹس) کو ریزیڈنس میں انٹرپرینیور (ای آئی آر) اسکیم کے تحت امدادی رقم کی تقسیم، اسٹارٹ اپ ایوارڈ کی تقسیم اور اسٹارٹ اپ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ ادیم کرانتی یوجنا کے تحت اہل اسٹارٹ اپ اکائیوں کو قرض (لون) کی تقسیم بھی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سمٹ میں سبھی سرگرمیوں کے لیے رجسٹریشن ریاستی حکومت کے پورٹل https://startup.mp.gov.in پر کیے جا سکتے ہیں۔ سبھی اسکیموں، سرگرمیوں، پروگرام میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کے مقصد سے اسٹارٹ اپ اکائیوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضلع تجارت اور صنعت مرکز، بھوپال کے افسران/ملازمین 02 اور 03 جنوری 2026 کو ضلع تجارت اور صنعت مرکز، بھوپال گایتری مندر کے سامنے، نرمداپورم روڈ، بھوپال، گووند پورا انڈسٹریز ایسوسی ایشن (جی آئی اے)، بھوپال، اسمارٹ سٹی بلڈنگ (بی ایچ ای ایل اسپورٹس کلب اور گووند پورا تھانے کے پاس، بھوپال) مقامات پر موجود رہیں گے۔

ضلع کی تمام اسٹارٹ اپ اکائیوں، ابھرتے ہوئے انٹرپرینیورز اور خواہشمند درخواست دہندگان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں متعلقہ مقامات پر حاضر ہو کر رجسٹریشن، درخواست کا عمل مکمل کریں اور مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ سمٹ اینڈ ایکو سسٹم ایوارڈ 2026 کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande