راج ٹھاکرے کے فیصلے پر پارٹی میں ناراضگی، منسے کے 11 عہدیدار بی جے پی میں شامل
ممبئی ، 2 جنوری(ہ س)۔ ممبئی بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں مہاراشٹر نونرمان سینا کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے 11 عہدیداروں نے استعفیٰ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قدم شیو
راج ٹھاکرے کے فیصلے پر پارٹی میں ناراضگی، منسے کے 11 عہدیدار بی جے پی میں شامل


ممبئی

، 2 جنوری(ہ س)۔

ممبئی بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں

مہاراشٹر نونرمان سینا کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے 11 عہدیداروں نے استعفیٰ

دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قدم شیوسینا

یو بی ٹی کے ساتھ اتحاد کے فیصلے سے ناراضگی کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔

بی جے پی

میں شمولیت کے موقع پر ریاستی ثقافتی امور کے وزیر آشییش شیلار نے نئے شامل ہونے

والے تمام عہدیداروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے کی قیادت میں کیا

گیا اتحاد منسے کے نظریات سے میل نہیں کھاتا، جس کی وجہ سے کئی وفادار کارکنوں میں

بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ شیلار نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو

پارٹی میں مناسب مقام دیا جائے گا۔

ذرائع

کے مطابق ناراضگی کی بڑی وجہ وارڈ نمبر 97 اور 98 میں ٹکٹ کی تقسیم رہی۔ منسے نے

وارڈ 97 سے ہیتل گالا اور وارڈ 98 سے دیپتی کاٹے کو امیدوار بنایا، جس پر دیگر

کارکنوں نے اعتراض کیا۔ اس فیصلے کے بعد بالا چوہان کی قیادت میں 11 عہدیداروں نے

منسے چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ چوہان نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 برسوں سے

راج ٹھاکرے کے ساتھ منسے کی تعمیر میں سرگرم رہے ہیں، مگر اس مرتبہ ٹکٹ کسی اور کو

دیے جانے سے شدید مایوسی ہوئی۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں

کے ساتھ منسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مشعل کے نشان پر

انتخاب لڑیں گے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande