لوٹ مار کے مقدمہ میں مفرور ملزم گرفتار
نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ (ناردرن رینج -1) نے سات ماہ بعد کنجھاولہ تھانہ علاقے میں موبائل ڈکیتی کے ایک کیس میں مطلوب مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت بوانہ کے رہنے والے انیل (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کو رو
لوٹ مار کے مقدمہ میں مفرور ملزم گرفتار


نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ (ناردرن رینج -1) نے سات ماہ بعد کنجھاولہ تھانہ علاقے میں موبائل ڈکیتی کے ایک کیس میں مطلوب مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت بوانہ کے رہنے والے انیل (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کو روہنی عدالت نے بھی مفرور قرار دیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نریلا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کا اشتہاری مجرم (بی سی) بھی ہے۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنکج کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ملزم کو کنجھاولہ پولس اسٹیشن میں درج ڈکیتی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم واردات کے بعد سے فرار تھا اور مختلف مقامات پر روپوش ہو کر پولیس سے بھاگ رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق گزشتہ سال 25 مئی کو ملزم انیل نے اپنے ساتھی دیپک کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ سعید کا موبائل فون چھین لیا۔ جرم کے دوران دیپک کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ انیل چوری شدہ موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جب ملزم بار بار تلاشی اور چھاپوں کے باوجود لاپتہ رہا تو روہنی کورٹ نے اسے 6 دسمبر کو مفرور قرار دے دیا۔ اس کے بعد، جمعرات کو، کرائم برانچ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم بوانا کے جے جے کالونی میں اپنی ماں سے ملنے جائے گا۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم انیل اس سے قبل چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی سات وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ اصل میں مراد آباد (یوپی) کا رہنے والا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande