تاریخ کے آئینے میں 03 جنوری: بھارت کی پہلی خاتون ٹیچر اور سماجی تبدیلی کی علمبردار ساوتری بائی پھولے
سال 1831 میں پیدا ہوئیں ساوتری بائی پھولے ہندوستانی سماج میں سماجی تبدیلی کی علمبردار تھیں۔ وہ نہ صرف ہندوستان کی پہلی خاتون ٹیچر تھیں، بلکہ مراٹھی زبان کی پہلی خاتون شاعرہ اور ایک بہادر سماجی مصلح بھی تھیں۔ ان کی پیدائش 3 جنوری 1831 کو مہاراشٹر کے
بھارتی سماج میں سماجی تبدیلی کی علمبردار ساوتری بائی پھولے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


سال 1831 میں پیدا ہوئیں ساوتری بائی پھولے ہندوستانی سماج میں سماجی تبدیلی کی علمبردار تھیں۔ وہ نہ صرف ہندوستان کی پہلی خاتون ٹیچر تھیں، بلکہ مراٹھی زبان کی پہلی خاتون شاعرہ اور ایک بہادر سماجی مصلح بھی تھیں۔ ان کی پیدائش 3 جنوری 1831 کو مہاراشٹر کے نائے گاوں میں ہوئی تھی۔ اس وقت سماج میں خواتین اور دلتوں کی تعلیم کی مخالفت کی جاتی تھی، لیکن ساوتری بائی پھولے نے ان فرسودہ روایات کو چیلنج کیا۔

اپنے شوہر مہاتما جیوتی راو پھولے کے تعاون سے انہوں نے 1848 میں پونے میں ملک کا پہلا گرلز اسکول شروع کیا۔ یہ قدم اس دور میں انقلابی مانا جاتا تھا۔ پڑھانے جاتے وقت انہیں سماجی مخالفت، توہین اور تشدد تک کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ ساوتری بائی نے بیوہ کی دوسری شادی، خواتین کی تعلیم اور دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی سرگرم طور پر کام کیا۔

وہ ایک حساس شاعرہ بھی تھیں، جن کی نظموں میں سماجی مساوات، تعلیم اور انسانیت کا پیغام جھلکتا ہے۔ 1897 میں پلیگ وبا کے دوران مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے وہ خود اس بیماری کی زد میں آ گئیں اور ان کا انتقال ہو گیا۔ ساوتری بائی پھولے کی زندگی ہمت، رحم دلی اور مساوات کی جدوجہد کی متاثر کن مثال ہے، جو آج بھی سماج کو سمت دیتی ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1833 - برطانیہ نے جنوبی اٹلانٹک کے فاک لینڈ جزیرے پر قبضہ جمایا۔

1836 - ایشیا کی سب سے پرانی پرنٹنگ پریس کے بانی، اتر پردیش کے علی گڑھ کےمنشی نول کشور پیدا ہوئے۔

1880 - ’السٹریٹڈ ویکلی آف انڈیا‘ کا پہلا شمارہ بمبئی میں شائع۔

1894 - رابندر ناتھ ٹیگور نے ’شانتی نکیتن‘ میں ’پوش میلہ‘ کا افتتاح کیا۔

1901 - ’شانتی نکیتن‘ میں برہمچاریہ آشرم کھلا۔

1911 - امریکہ میں پوسٹل سیونگ بینک کا افتتاح ہوا۔

1929 - مہاتما گاندھی لارڈ ارون سے ملے۔

1938 - امریکہ کے اس وقت کے صدر ڈی روزویلٹ نے پولیو کی بیماری کا علاج ڈھونڈنے کے لیے ایک فاونڈیشن کا قیام کیا۔ روزویلٹ 1921 میں اس بیماری کی زد میں آئے تھے۔

1941 - بالی ووڈ اداکار سنجے خان پیدا ہوئے۔

1943 - ٹیلی ویژن پر پہلی بار لاپتہ لوگوں کے بارے میں اطلاع نشر کی گئی۔

1956 - فرانس میں ’ایفل ٹاور‘ کے اوپری حصے میں آگ لگنے سے نقصان۔

1957 - امریکہ کے پنسلوانیا میں پہلی بار بجلی گھڑی (الیکٹرک واچ) کی نمائش کی گئی۔

1959 - الاسکا کو امریکہ کی 49 ویں ریاست قرار دیا گیا۔

1968 - ملک کے پہلے محکمہ موسمیات راکٹ ’مینکا‘ کی لانچنگ۔

1974 - برما (اب میانمار) میں آئین کو اپنایا گیا۔

1991 - اسرائیل نے 23 سال بعد سوویت یونین میں قونصل خانہ دوبارہ کھولا۔

1991 - برطانیہ سے عراقی سفارت خانے کے آٹھ افسران کو نکالا گیا۔

1993 - امریکی صدر جارج بش اور روس کے صدر بورس یلسن کی جانب سے ’اسٹارٹ دوم‘ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

1993 - امریکہ اور روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو آدھا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

1995 - ہریانہ کے ڈبوالی میں ایک اسکول میں لگی خوفناک آگ میں 360 لوگوں کی موت۔

1998 - الجیریائی اسلامی بغاوت میں 412 لوگوں کا قتل۔

2000 - کلکتہ کا نام سرکاری طور پر کولکاتا رکھا گیا۔

2001 - ہیلری کلنٹن نے نیویارک کے سینیٹر کے طور پر حلف لیا۔ وہ ملک کی تاریخ میں پہلی سابق خاتون اول ہیں، جنہوں نے انتخابی جیت حاصل کی۔

2002 - کاٹھمنڈو میں سارک وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں پاکستان بے نقاب، ہندوستان نے دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف ثبوت عام کیے۔

2004 - 12 ویں سارک کانفرنس میں حصہ لینے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اسلام آباد پہنچے۔

2004 - مصر کی ہوابازی کمپنی فلیش ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے 604 کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار سبھی 148 لوگ مارے گئے۔

2004 - مریخ کی تحقیق کے لیے نکلا خلائی جہاز روور اسپرٹ سیارے کے کیمیائی اور طبعی ترکیب کے مطالعہ کے لیے مریخ پر اترا۔

2005 - امریکہ نے تمل ناڈو میں سونامی متاثرین کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے 6.2 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

2007 - چین کی مارگریٹ چن نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل عہدے کی کمان سنبھالی۔

2008 - بجلی کا سامان بنانے والی ’انڈو ایشین فیوز گیئر لمیٹڈ‘ نے اتراکھنڈ میں ہریدوار میں 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے نیا جدید ترین سوئچ گیئر پلانٹ کھولنے کا اعلان کیا۔

2008 - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی ٹیم میں لیبیا، ویتنام، کروشیا، کوسٹاریکا اور برکینا فاسو کا پانچ نئے عارضی ارکان کے طور پر انتخاب کیا گیا۔

2009 - راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

2013 - عراق کے مسیب علاقے میں ایک خودکش بم دھماکے میں شیعہ برادری کے 27 لوگوں کی موت ہو گئی اور 60 زخمی ہو گئے۔

2014 - القاعدہ کے شدت پسندوں نے عراق کے فلوجہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچایا اور علاقے کو اپنے قبضے میں بتاتے ہوئے اس کے ایک آزاد علاقہ ہونے کا اعلان کیا۔

2015 - نائجیریا کے شمال مشرقی شہر باگا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا حملہ، تقریباً 2000 لوگوں کی موت۔

2020 - وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں انڈین سائنس کانگریس کے 107 ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ انڈین سائنس کانگریس-2020 کا تھیم ”دیہی ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی“ تھا۔

2020 - کے وی آئی سی نے گجرات میں پہلا ریشم پروسیسنگ پلانٹ کھولا۔

2020 - ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پہلے صلاحیت سازی پروگرام کا افتتاح کیا۔

2020 - تائیوان نے چین کے ’ایک ملک، دو نظام‘ والے مسودے کو ٹھکرا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande