

سون بھدر، 2 جنوری (ہ س)۔رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران نائیڈو گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان میں سے دو کو ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں۔ اس سے قبل پولیس نے جمعرات کی شام اس گروہ میں شامل ایک خاتون اور دو نابالغ بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک ورما نے جمعہ کو بتایا کہ 26 دسمبر 2025 کو ودیا ساگر تیواری نے رابرٹس گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی سی ایس ڈی انفرا کے کیشیئر پرکاش دویدی اور ڈرائیور روی کانت رابرٹس گنج میں بینک آف بڑودہ کی مرکزی شاخ سے 10 لاکھ روپے کی نقد رقم نکالنے کے بعد گاڑی سے جا رہے تھے۔
پہلے سے منصوبہ بنائے بدمعاشوں نے بینک کے احاطے میں ہی گاڑی کو پنکچر کر دیا۔ جیسے ہی گاڑی رام لیلا میدان گیٹ کے قریب پہنچی، اس کا ٹائر پوری طرح سے خراب ہوگیا۔ ڈرائیور ٹائر لے کر چلا گیا۔ اسی دوران نامعلوم شخص کیشیئر پرکاش کو گمراہ کر کے رقم سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔ رابرٹس گنج کوتوالی پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نے اس کیس کو حل کرنے کے لیے سٹی سرکل آفیسر رندھیر مشرا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ 10 لاکھ روپے والا بیگ چوری کرنے والے ملزمین چرک ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مہاراشٹر کے نندوربار ضلع واکی پاڈہ کرنجی خرد تھانہ نواپور ساکن راجو کی بیوی نندنی اور دو نابالغ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ تین ملزمین موقع سے فرار ہو گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی
ان کا تعلق نائیڈو گینگ سے ہے۔
پولیس ٹیم ان ملزمان کی تلاش میں تھی۔ رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔ ، پولیس کی فائرنگ میں مہاراشٹر کے رہنے والے گینگ لیڈر سبرامنیم اور بالاموروگن پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ایک اور ملزم رامو نائیکر عرف رامو نائیڈو ساکن تمل ناڈو کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملزمین کے قبضے سے دو پستول بمعہ زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے رابرٹس گنج میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ کار سے چوری ہونے والے 10 لاکھ روپے میں سے 1,35,000 روپے کی نقدی جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ہے۔ چوری شدہ رقم، جوایس بی آئی بینک میں (8,15,610 روپے) اور آئی سی آئی سی آئی بینک (40,150 روپے) میں جمع کرائی گئی تھی،اس کو ہولڈ کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار اور راجستھان کے تھانوں میں درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد