امریکی ملٹی نیشنل بوئنگ سے بنگلہ دیش خریدے گا 14 طیارے، بی بی اے کا فیصلہ
ڈھاکا، 02 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیش نے امریکی ملٹی نیشنل بوئنگ سے 14 طیارے خریدنے کا اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے۔ ان میں آٹھ بوئنگ 10-787 ڈریم لائنر، دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر اور چار بوئنگ 8-737 میکس طیارے شامل ہیں۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز (بی بی ا
طیارے کی علامتی تصویر


ڈھاکا، 02 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیش نے امریکی ملٹی نیشنل بوئنگ سے 14 طیارے خریدنے کا اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے۔ ان میں آٹھ بوئنگ 10-787 ڈریم لائنر، دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر اور چار بوئنگ 8-737 میکس طیارے شامل ہیں۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز (بی بی اے) نے اپنی سالانہ عام میٹنگ میں اپنے بیڑے کی توسیع کے منصوبے کے تحت بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس نے بتایا کہ یہ فیصلہ منگل کو کیا گیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز نے اپنے بیڑے کی توسیع اور جدیدکاری کے لیے حریف ایئربس کو چھوڑ کر امریکی ملٹی نیشنل بوئنگ سے 14 طیارے خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ اس میٹنگ میں بیمان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ہوا بازی اور سیاحت کے مشیر شیخ بشیر الدین موجود رہے۔

بیمان کی جنرل منیجر (رابطہ عامہ) بشریٰ اسلام نے بتایا کہ بیمان کی ٹیکنو فائنانس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق قیمت بات چیت اور دیگر شرائط کے تحت 14 بوئنگ طیاروں کی خریداری کو اصولی طور پر منظوری دی گئی۔ عبوری حکومت نے پہلے امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت بوئنگ سے طیارے خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری رسمی کارروائیاں پوری ہونے کے بعد بوئنگ کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

افسران نے بتایا کہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر وائڈ باڈی والے طیارے ہیں۔ یہ طویل دوری کے بین الاقوامی روٹ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ بوئنگ 8-737 ایک نیرو باڈی والا طیارہ ہے۔ اس کا استعمال عام طور پر چھوٹی علاقائی اور گھریلو پروازوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ بشریٰ اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ فلائٹ ماڈرنائزیشن میں ایک اہم قدم ہے۔ امید ہے کہ اس سے بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان ایوی ایشن تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande