امریکہ میں نئے سال کی خوشی میں تقریب ، صدر ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی شرکت
نیویارک،02جنوری(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2026 کے سلسلے میں مارالاگو ریزورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ بدھ کے روز ہونے والی اس تقریب میں صدر ٹرمپ کے مہمان کے طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شرکت کی ہے۔یاد رہے نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے ملاق
امریکہ میں نئے سال کی خوشی میں تقریب ، صدر ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی شرکت


نیویارک،02جنوری(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2026 کے سلسلے میں مارالاگو ریزورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ بدھ کے روز ہونے والی اس تقریب میں صدر ٹرمپ کے مہمان کے طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شرکت کی ہے۔یاد رہے نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے ملاقات کے سلسلے میں پیر کے روز صدر ٹرمپ کی پام بیچ میں واقع رہائش گاہ پہنچے تھے۔

مائیکل سولاکیوچز کی سوشل میڈیا پوسٹ میں نیتن یاہو کو ٹکسڈو پہنے صدر ٹرمپ کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست پر بات چیت کے لیے پیر کے روز سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پارٹیز میں شرکت کر سکتے ہیں۔سال نو کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے مہمانوں میں صدر ٹرمپ کے زںردست حامی روڈی گیولیانی، صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک اور ڈان جونیئر، ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان، ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم اور وائٹ ہاو¿س کے ڈپٹی چیف آف سٹاف ڈین سکاوینو شامل تھے۔صدر ٹرمپ کے دوسری مرتبہ امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد بڑی کامیابیوں میں سے ایک غزہ جنگ بندی کے سلسلے میں ہونے والا ٹرمپ کا بیس نکاتی امن منصوبہ ہے۔ تاہم وائٹ ہاو¿س کے حکام اس خدشے کو محسوس کرتے ہیں کہ نیتن یاہو اس سلسلے کو سست کر رہے ہیں۔یاد رہے صدر ٹرمپ نے اسی ہفتے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے نیتن یاہو کے ساتھ تناو¿ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے وعدے قائم رہا ہے اور اس کی ذمہ داری حماس پر ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی کام کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande