ایشز: انگلینڈ نے سڈنی ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، شعیب بشیر کو ملاموقع
سڈنی، 2 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ یہ میچ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔اس فیصلہ کن ایشز سیریز کے لیے انگ
ایشز: انگلینڈ نے سڈنی ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، شعیب بشیر کو ملاموقع


سڈنی، 2 جنوری (ہ س)۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ یہ میچ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔اس فیصلہ کن ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آف اسپنر شعیب بشیر اور فاسٹ بولر میتھیو پوٹس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 22 سالہ شعیب بشیر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2024 میں بھارت کے خلاف کیا تھا۔ وہ اب تک 19 ٹیسٹ میچوں میں 39.00 کی اوسط سے 68 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انکا اوسط39.00کا رہا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نام دو بار چار وکٹ ہال اور چار بار پانچ وکٹ ہال درج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے موجودہ ایشز سیریز میں کسی ماہر اسپنر کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل آل راو¿نڈر ول جیکس ٹیم کا واحد اسپن آپشن تھے۔

27 سالہ فاسٹ باو¿لر میتھیو پوٹس نے جون 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اب تک کھیلے گئے 10 ٹیسٹ میچوں میں پوٹس نے 29.44 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں دو چار ہال بھی شامل ہیں۔

میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دینے والی ٹیم میں فاسٹ بولر گس اٹکنسن موجود نہیں ہیں۔ ایٹکنسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

ادھر پانچویں ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈ اوپنر عثمان خواجہ نے تصدیق کی کہ وہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 39 سالہ خواجہ نے 87 ٹیسٹ میچوں میں 6206 رنز بنائے جس میں 16 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اوسط 43.39 ہے۔

پانچویں ایشز ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم:

بین اسٹوکس (کپتان)، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، ول جیکس، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، جوش ٹونگ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande