راجوری میں خاتون تھیلے میں رسی سے بندھی پائی گئی
جموں, 19 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ خاتون کو پلاسٹک کے تھیلے کے اندر رسی سے بندھی ہوئی حالت میں برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت عظیم اختر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ تھیلا ضلع ک
راجوری میں خاتون تھیلے میں رسی سے بندھی پائی گئی


جموں, 19 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ خاتون کو پلاسٹک کے تھیلے کے اندر رسی سے بندھی ہوئی حالت میں برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت عظیم اختر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ تھیلا ضلع کے تندوال علاقے کے ایک ویران مقام پر پڑا تھا ۔جہاں مقامی افراد کی نظر پڑنے کے بعد واقعے کا انکشاف ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو بازیاب کرا کے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہوش میں آنے اور طبیعت میں بہتری کے بعد ہی ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام ممکنہ زاویوں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande