یوپی بار کاؤنسل کے انتخاب میں83؍ فیصد ووٹنگ،2880؍ ووٹ پڑے
علی گڑھ, 18 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش بار کاؤنسل کے رکن کے عہدے کے لیے جاری انتخاب کے دوسرے دن پولنگ مقام پر صبح 10 بجے سے ہی وکلا کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ جو ووٹر پہلے دن ووٹنگ نہیں کر سکے تھے، وہ دوسرے دن پولنگ کے مقام پر پہنچے۔ شناختی کارڈ کی
یوپی بار کاؤنسل کے انتخاب میں83؍ فیصد ووٹنگ،2880؍ ووٹ پڑے


علی گڑھ, 18 جنوری (ہ س)۔

اتر پردیش بار کاؤنسل کے رکن کے عہدے کے لیے جاری انتخاب کے دوسرے دن پولنگ مقام پر صبح 10 بجے سے ہی وکلا کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ جو ووٹر پہلے دن ووٹنگ نہیں کر سکے تھے، وہ دوسرے دن پولنگ کے مقام پر پہنچے۔ شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد ووٹروں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی،وکلا نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دونوں دن کی انتخابی کارروائی میں علیگڑھ سے3؍ ہزار 461؍ ووٹروں کے مقابلے میں2880؍ ووٹ پڑے۔

ضلع کی مجموعی3461؍ ووٹروں والی فہرست میں پہلے دن محض 1156؍وکلا ءنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، کم ووٹنگ ہونے سے امیدواروں کے حامی کافی مایوس تھے۔ ووٹنگ میں اضافہ کر نے کے لیے حامیوں نے باقی رہ جانے والے ووٹروں سے رابطہ کر، انہیں ووٹنگ کے لیے آمادہ کیا ، حامیوں کو امید تھی کہ دوسرے دن ووٹنگ میں اضافہ ہوگا۔ صبح سردی کے باعث پولنگ مراکز پر بھیڑ کچھ کم نظر آئی،، مگر دھوپ نکلنے کے بعد پولنگ مراکز پر بھیڑ بڑھنے لگی۔ڈسٹرکٹ کورٹ گیٹ کے باہر امیدواروں کے حامی لوگوں سے رابطہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ دونوں دن ملا کر علیگڑھ میں2880 ؍ وکلا نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش بار کاؤنسل کے لیے صوبے کے80؍ اضلاع کے وکلا کے ذریعے 25؍اراکین کے انتخاب کے لیے چار مراحل میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ علیگڑھ میں پہلے مرحلے میں دو دن کی ووٹنگ مکمل ہوئی۔ انتخابی کارروائی انتخابی نگران افسر راکیش وششٹھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی نگرانی میں انجام پزیر ہوئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande