وزیر اعلیٰ نے بختیار پور میں گنگا کے کنارے واقع سیڑی گھاٹ کا دورہ کرکے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
پٹنہ، 18 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بختیار پور میں گنگا کے کنارے واقع سیڑھی گھاٹ کا دورہ کرکے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گنگا ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے تحت کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہی عقیدت مندوں ک
وزیر اعلیٰ نے بختیار پور میں گنگا کے کنارے واقع سیڑی گھاٹ کا دورہ کرکے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


پٹنہ، 18 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بختیار پور میں گنگا کے کنارے واقع سیڑھی گھاٹ کا دورہ کرکے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گنگا ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے تحت کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کے لئے یقینی بنائی گئی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچپن میں اکثر ہم یہاں کے سیڑھی گھاٹ پر غسل کرنے آتے تھے۔روزانہ بڑی تعداد میں قرب و جوار کے علاقوں سے بھی عقیدت مند پہنچتے ہیں،جس کے مدنظر اس گھاٹ کو بہت بہتر طریقہ سے ڈیولپ کیا گیا ہے۔ اب عقیدت مندآسانی سے یہاںاسنان اور پوجا کر تے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بختیار پورکے سیڑھی گھاٹ واقع شری رادھے کرشنا مندر میں پوجا کی اور ریاست کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مشہور مجاہد آزادی اور سابق رکن پارلیمنٹ پنڈت شیل بھدر یاجی اور ان کی اہلیہ آنجہانی بالکیشوری یاجی کی سمادھیوں پر گل پاشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر جے ڈی یو کے کارگذار قومی صدر اورممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، ایس ایس پی کارتیکے کے شرما اور دیگر معززین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande