وزیر اعظم مودی کے آسام دورے کا آج دوسرا دن، ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
گوہاٹی، 18 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آسام دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ریاست کے باشندوں کو ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعظم آج کلیا بور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ کئی اہم پروگراموں میں ح
وزیر اعظم نریندر مودی


گوہاٹی، 18 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آسام دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ریاست کے باشندوں کو ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعظم آج کلیا بور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ کئی اہم پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ آج وزیر اعظم کازیرنگا نیشنل پارک کے پاس قومی شاہراہ 37 پر مجوزہ تقریباً 35 کلومیٹر طویل ’ایلیویٹڈ کوریڈور‘ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تقریباً 6,957 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا یہ پروجیکٹ کازیرنگا علاقے میں جنگلی حیات کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ساتھ ہی ٹریفک نظام کو بھی ہموار بنائے گا۔

اس کے علاوہ، مواصلاتی نظام کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے مقصد سے وزیر اعظم آج آسام کو دو ’امرت بھارت ایکسپریس‘ ٹرینوں کا تحفہ بھی دیں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار یہ ٹرینیں شمال مشرقی خطے کو ملک کے دیگر حصوں سے بہتر طریقے سے جوڑیں گی۔ ان ٹرینوں میں مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی، جس سے آسام میں ریل ٹرانسپورٹ کو ایک نئی رفتار اور سمت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande