پاکستان کے کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے چھ افرادکی موت
کراچی،جنوری(ہ س)۔پاکستان کے شہر کراچی کی پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کو رات گئے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کثیر منزلہ شاپنگ مال گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جان سے گئے اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو او
پاکستان کے کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے چھ افرادکی موت


کراچی،جنوری(ہ س)۔پاکستان کے شہر کراچی کی پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کو رات گئے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کثیر منزلہ شاپنگ مال گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جان سے گئے اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تیسرے درجے کی شدید آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث گل پلازہ کا ایک حصہ منہدم بھی ہو گیا۔

آگ ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے گل پلازہ کے گراو¿نڈ فلور پر لگی، جو تیزی سے پھیلتے ہوئے تیسری منزل تک جا پہنچی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے چار افراد کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ پانی اور فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو ہدایت کی کہ ریسکیو اور ریلیف کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ چیف فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے میں وقت لگے گا اور ابتدائی معلومات کے مطابق پلازہ میں ایمرجنسی ایگزٹ کا مناسب نظام موجود نہیں تھا جبکہ گراو¿نڈ فلور پر کچھ کیمیکل بھی رکھے گئے تھے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی سٹی کو فوری ریسکیو اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک روٹس بنانے اور فائر بریگیڈ کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات شروع کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande