وزیر اعظم مودی آج مغربی بنگال میں 830 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے
کولکاتا، 18 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے کے دوسرے دن آج ہگلی ضلع کے سنگور میں 830 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہاں تین نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ورچوئلی ہری ج
بی جے پی نے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے پروگرام کی تفصیلات شیئر کی ہیں


کولکاتا، 18 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے کے دوسرے دن آج ہگلی ضلع کے سنگور میں 830 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہاں تین نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ورچوئلی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ان میں کولکاتا (ہاوڑہ)-آنند وہار ٹرمینل امرت بھارت ایکسپریس، کولکاتا (سیالدہ)-بنارس امرت بھارت ایکسپریس اور کولکاتا (سنتراگاچھی)-تامبرم امرت بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ یہ اطلاع سرکاری ریلیز میں دی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی ’ایکس‘ ہینڈل پر وزیر اعظم مودی کے پروگرام کی مختصر تفصیلات شیئر کی ہیں۔

وزیر اعظم مودی بالاگڑھ میں توسیعی بندرگاہ گیٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں اندرون ملک آبی نقل و حمل (آئی ڈبلیو ٹی) ٹرمینل اور ایک اوور برج شامل ہوگا۔ تقریباً 900 ایکڑ رقبے پر پھیلے بالاگڑھ کو ایک جدید کارگو ہینڈلنگ ٹرمینل کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔ اس کی تخمینی صلاحیت تقریباً 27 لاکھ ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) ہے۔ اس منصوبے میں دو مخصوص کارگو ہینڈلنگ جیٹیوں کی تعمیر شامل ہے، ایک کنٹینرائزڈ کارگو کے لیے اور دوسری خشک بلک کارگو کے لیے۔ بالاگڑھ پروجیکٹ کا مقصد شہری علاقوں کے پرہجوم راستوں سے بھاری مال برداری کو ہٹا کر مال کی نکاسی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہے۔

اس سے کولکاتا شہر میں سڑک تحفظ میں اضافہ ہوگا۔ گاڑیوں کا ہجوم اور آلودگی کم ہوگی اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ بہتر ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی اور لاجسٹکس کی کارکردگی سے علاقائی صنعتوں، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور زرعی پیداوار کنندگان کو کم لاگت میں بازار تک رسائی ملے گی۔ اس منصوبے سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر روزگار کے کافی مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم مودی ہفتہ کو بھی ورچوئلی چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا چکے ہیں۔ ان میں نیو جلپائی گوڑی-ناگرکوئل امرت بھارت ایکسپریس، نیو جلپائی گوڑی-تروچراپلی امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار-ایس ایم وی ٹی بنگلورو امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار-ممبئی (پنویل) شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande