مویشی پروری اور مویشی فلاح و بہبود کو لے کر پوری ریاست میں ایک ماہ کی بیداری مہم چلے گی
مویشی پروری اور ڈیری سے متعلق اسکیموں اور مویشی فلاح و بہبود کے بارے میں بیدار کیا جائے گا ریاست، ضلع اور بلاک سطح پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی بھوپال، 18 جنوری (ہ س)۔ حکومت ہند کے محکمہ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی جانب سے مویشی پال
مویشی کی علامتی تصویر


مویشی پروری اور ڈیری سے متعلق اسکیموں اور مویشی فلاح و بہبود کے بارے میں بیدار کیا جائے گا

ریاست، ضلع اور بلاک سطح پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی

بھوپال، 18 جنوری (ہ س)۔ حکومت ہند کے محکمہ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی جانب سے مویشی پالنے والوں، کسانوں، طلبہ و طالبات کو مویشی پروری اور ڈیری سے متعلق اسکیموں اور مویشی فلاح و بہبود کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے ’مویشی پروری اور مویشی فلاح و بہبود بیداری ماہ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جو 13 فروری 2026 تک چلے گا۔

رابطہ افسر سنیل ورما نے اتوار کو بتایا کہ مرکزی محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی ہدایت کے مطابق مدھیہ پردیش میں بھی ’مویشی پروری اور مویشی فلاح و بہبود بیداری ماہ‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایک ماہ تک چلنے والے پروگرام کو لے کر ڈائریکٹر مویشی پروری اور ڈیری ڈاکٹر پی ایس پٹیل نے سبھی اضلاع کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے بتایا ہے کہ یہ مہم ریاست، ضلع اور بلاک سطح پر مختلف بیداری اور مستفیدین پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے چلائی جائے گی۔

مہم کے تحت مویشی فلاح و بہبود، ویٹنری خدمات، جدید مویشی پروری، ڈیری، بکری اور مرغی پالن سے متعلق اسکیموں کے ساتھ ہی مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مویشی پروری سے متعلق چلائی جا رہیں مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے بارے میں مویشی پالنے والوں کو بیدار کیا جائے گا۔ اس کے لیے سیمینار، آن لائن ویبینار، یوتھ ڈائیلاگ، گوشالاؤں اور مویشی فلاح و بہبود کے اداروں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی اسکولوں اور کالجوں میں محکمانہ ٹیموں کے ذریعے دورہ کر کے طلبہ و طالبات کو مویشی پروری اور جانوروں کی فلاح و بہبود کی جانکاری دی جائے گی۔

ضلع اور بلاک سطح پر سبھی ویٹس-پیراویٹس، گو سیوک-میتری کارکن، کرشی وگیان کیندر، ریاستی لائیو اسٹاک اینڈ پولٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن، دودھ یونینوں کے افسران-ملازمین، سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین اور ’پشو سکھی‘ کے اشتراک سے مہم کا موثر نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

موبائل ویٹنری یونٹ (ایم وی یو) کے ذریعے گاوں اور پنچایتوں میں دورہ کر کے ویٹنری خدمات کے ساتھ ساتھ جانوروں کی فلاح و بہبود، بیماریوں کی روک تھام، ٹیکہ کاری اور مویشی پروری اسکیموں سے متعلق جانکاری کی تشہیر کی جائے گی۔ اس دوران پمفلٹ تقسیم اور عوامی بیداری کی سرگرمیاں بھی چلائی جائیں گی۔

مختلف سطحوں پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی پیش رفت کی جانکاری فوٹو اور ویڈیو سمیت حکومت ہند کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ مہم کی مانیٹرنگ متعلقہ ڈویژن کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ سطح پر انچارج مویشی پروری برانچ کے ذریعے کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande