ایل جی نے پچوکھر ڈیجیٹل لائبریری میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
جموں, 18 جنوری (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے زمانیہ علاقے میں ناری شکتی کے نام وقف پچوکھر ڈیجیٹل لائبریری میں جاری ترقیاتی کاموں کا ورچوئل موڈ کے ذریعے جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پچوکھر ڈیجیٹل لائ
LG


جموں, 18 جنوری (ہ س)۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے زمانیہ علاقے میں ناری شکتی کے نام وقف پچوکھر ڈیجیٹل لائبریری میں جاری ترقیاتی کاموں کا ورچوئل موڈ کے ذریعے جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پچوکھر ڈیجیٹل لائبریری کے اس اقدام کی ستائش کی جو معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دے کر اور دیہی برادریوں کو بااختیار بنا کر ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے عزم کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ تعلیم مواقع کے دائرے کو وسیع کرتی ہے اور روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی بچی کو تعلیم کے حق سے محروم نہ رکھا جائے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں بیٹیاں تبدیلی اور ترقی کی حقیقی علمبردار ہیں۔ تعلیم یافتہ بیٹیاں سماجی امتیاز کے خلاف ایک مضبوط انقلاب برپا کرتی ہیں اور ایسے جامع معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرتی ہیں جہاں سب کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک ہو اور کسی بھی قسم کی تفریق کی گنجائش نہ رہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی معاشی خودمختاری بھی بے حد ضروری ہے، کیونکہ یہ انہیں مالی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچوکھر ڈیجیٹل لائبریری جیسے اقدامات کو دیگر علاقوں تک بھی وسعت دی جانی چاہیے تاکہ بیٹیاں بااعتماد انداز میں ایک ترقی یافتہ بھارت کے سفر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande