
جگدل پور، 18 جنوری (ہ س)۔ ہفتہ کی دیر رات چھتیس گڑھ کے جگدل پور ضلع کے کوتوالی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے کالی پور میں اسکارپیو کار کے تالاب میں گرنے سے تین نوجوان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اتوار کو سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق، نوجوان جگدل پور شہر کے قریب کالی پور گاو¿ں میں ہفتہ کی دیر رات کرکٹ میچ سے واپس آرہے تھے کہ اسکارپیو گاڑی پر قابو نہیں پایا اور تالاب میں گر گئی۔ اس حادثے میں بھاویش ناگ (38)، شیکھر (33) اور منیش نیور (41) سبھی جگدل پور کے رہنے والے تھے، کی موت ہوگئی۔ راہگیروں نے گاڑی کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور شیشہ توڑ کر چاروں نوجوانوں کو بچا لیا۔ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اے ایس پی مہیشور ناگ نے کہا کہ حادثے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan