
نئی دہلی ،18جنوری (ہ س )۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے درمیان ہندوستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد ہاتھ ملایا۔ ٹاس کے دوران دونوں کپتانوں نے مصافحہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ بحث کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے ایشیا کپ کی یادیں تازہ کر دیں، جب بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایاتھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کپتان کے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی وضاحت جاری کردی۔
بی سی بی نے یہ بات بتائی کہ نا ئب کپتان جاوید ابرار کے بھارتی کپتان آیوش مہاترے سے مصافحہ کرنے سے انکار کو بے عزتی نہیں سمجھا گیا کیونکہ یہ جان بوجھ کر نہیں تھا۔بی سی بی نے کہا کہ ابرار اس کے بارے میں بھول گئے تھے۔
ریگولر کپتان عزیز الحکیم میچ سے قبل بیمار ہو گئے، ابرار کو ٹاس کے لیے آنے پر مجبوراً آنا پڑا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں، آیوش مہاترے کی قیادت والی ٹیم نے 18 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے ابھیگیان کنڈو اور ویبھو سوریہ ونشی کی نصف سنچریوں کی بدولت 48.4 اوورز میں 238 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کو بارش کی وجہ سے ڈی ایل ایس سسٹم کے ذریعے 29 اوورز میں 165 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔ ٹیم 28.3 اوورز میں 146 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی، کپتان عزیز الحکیم 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے وہان ملہوترا نے چار جبکہ کھلن پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دپیش دیویندرن، ہینیل پٹیل اور کنشک چوہان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ