وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ہاتھوں آئی آئی آئی ٹی کا سنگ بنیاد
حیدرآباد، 18 ۔ جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ کے گاؤں چٹا بوئن پلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کاسنگ بنیادرکھا۔اس منصوبے کی تعمیر پر تقریباً 200 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمین
وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ہاتھوں آئی آئی آئی ٹی کا سنگ بنیاد


حیدرآباد، 18 ۔ جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ کے گاؤں چٹا بوئن پلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کاسنگ بنیادرکھا۔اس منصوبے کی تعمیر پر تقریباً 200 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جس میں وزراء دامودر راج نرسمہا، جوپلی کرشنا راؤ اور واکٹی سری ہری نے شرکت کی، وزیر اعلی نے یقین دلایاکہ اس کیمپس کی عمارت ایک سال کے اندر مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیاکہ محبوب نگرضلع کو تعلیمی مرکز بنانے کے لئے یہاں ہر قسم کے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے۔وزیر اعلی نے جذباتی انداز میں کہا کہ برگلا رام کرشنا راؤ کے بعد75 سال کے طویل عرصہ کے بعد محبوب نگر ضلع کو دوبارہ ایک وزیر اعلی(خود ان کی صورت میں) ملنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع میں بڑے تعلیمی ادارے اور آبپاشی کے منصوبے قائم کرنے پرعزم ہے۔تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ تعلیم ہی سماج کے بہت سے مسائل کا واحد حل اور مستقبل کے مواقع کی کلید ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عزم و حوصلہ کے ساتھ محنت کریں اور زندگی میں کامیابی کے لئے اپنی لسانی مہارتوں کو بہتر بنائیں۔ اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اچم پیٹ حلقہ کے ایک دور دراز گاؤں سے نکل کر عوام کی حمایت سے محض 17 سالوں میں وزیراعلیٰ کے عہدے تک پہنچے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک انٹیگریٹڈ اسکول بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سول سروسس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام طلبہ کو والدین کا احترام کرنے اور ہمیشہ سیکھنے کے عمل سے جڑے رہنے کی تلقین کے ساتھ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande