نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا
اندور، 18 جنوری (ہ س)۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی ن
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا


اندور، 18 جنوری (ہ س)۔

اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ارشدیپ سنگھ نے پہلے ہی جھٹکے کے طور پر ہینری نکولس کو صفر پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہرشیت رانا نے ڈیون کونوے کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کونوے صرف 5 رنز بنا سکے۔ تیسرا دھچکا ول ینگ کی صورت میں لگا جنہوں نے 41 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

اس کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے مضبوط شراکت قائم کی۔ ڈیرل مچل نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جبکہ فلپس نے بھی سنچری اسکور کی۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کے اسکور کو 250 سے آگے لے گئے۔

اس اہم شراکت کو ارشدیپ سنگھ نے گلین فلپس کی وکٹ حاصل کرکے توڑا۔ فلپس نے 88 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ڈیرل مچل بھی آؤٹ ہو گئے۔ مچل کو محمد سراج نے پویلین واپس بھیجا۔ مچل نے 131 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لوئر آرڈر میں مچل ہی نے 2، جیک فالک نے 10 اور کرسچن کلارک نے 11 رنز بنائے۔ مائیکل بریسویل 28 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی باو¿لرز کی بات کریں تو ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande