
ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں 19 جنوری کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اسی دن سال 1966 میں اندرا پریہ درشنی گاندھی نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ یہ ذمہ داری انہیں ایسے وقت میں سپرد کی گئی، جب اس وقت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے اچانک انتقال سے ملک سوگ میں تھا۔
کانگریس قیادت نے شاستری کے انتقال کے بعد اندرا گاندھی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی آزاد ہندوستان میں پہلی بار ایسا ہوا، جب کسی وزیر اعظم کی اولاد نے اسی عہدے کو سنبھالا، جس پر پہلے ان کے والد اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو فائز رہے تھے۔
اندرا گاندھی کا دور اقتدار ہندوستانی سیاست کے سب سے فیصلہ کن ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 1967 سے 1977 تک وزیر اعظم رہیں اور اس کے بعد 1980 میں دوبارہ اقتدار میں لوٹیں۔ 31 اکتوبر 1984 کو ان کے انتقال تک انہوں نے ملک کی قیادت کی۔
مضبوط قوت ارادی اور مضبوط قیادت کے لیے پہچانی جانے والی اندرا گاندھی نے کئی بڑے اور دور رس فیصلے لیے۔ بینکوں کا قومیانہ، 1971 کی ہند-پاک جنگ اور بنگلہ دیش کا قیام ان کے دور حکومت کی اہم کامیابیاں رہیں۔ وہیں 1975 میں لگائی گئی ایمرجنسی نے انہیں تنقید کے مرکز میں بھی رکھا۔
اندرا گاندھی ہندوستانی سیاست میں ایک ایسے لیڈر کے طور پر یاد کی جاتی ہیں، جنہوں نے جرات مندانہ فیصلوں سے ملک کی سمت کو گہرائی سے متاثر کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1649 - انگلینڈ کے بادشاہ ’چارلس اول‘ کے خلاف مقدمہ شروع ہوا۔
1668 - کنگ لوئیس چہاردہم اور شہنشاہ لیوپولڈ اول نے اسپین کی تقسیم کو لے کر معاہدے پر دستخط کیے۔
1795 - فرانسیسی فوجوں نے ہالینڈ کو تباہ کیا۔
1812 - ویلنگٹن کے ڈیوک کی قیادت میں اسپین نے کئی اہم شہروں پر قبضہ کیا۔
1839 - برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے یمن کے شہر عدن کو جیت لیا۔
1905 - بنگلہ ادیب دیویندر ناتھ ٹیگور نے آخری سانس لی۔
1910 - جرمنی اور بولیویا کے تجارتی اور دوستانہ معاہدے ختم۔
1918 - بالشویکوں نے پیٹروگراڈ واقع دستور ساز اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔
1919 - فلمی دنیا کے مشہور اردو شاعر کیفی اعظمی پیدا ہوئے۔
1920 - الیگزینڈر ملرینڈ نے فرانس میں حکومت تشکیل دی۔
1921 - وسطی امریکی ممالک کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور السلوادور نے معاہدے پر دستخط کیے۔
1927 - برطانیہ نے اپنی فوج کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
1938 - جنرل موٹرز نے ڈیزل انجن کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی۔
1938 - جنرل فرانسسکو فرینکو کے حامی فوجیوں نے بارسلونا اور ویلینسیا شہروں پر بمباری کی، جس سے 700 افراد مارے گئے۔
1941 - برطانیہ کی فوج نے افریقی ملک سوڈان کے کسلا پر قبضہ کیا۔
1942 - ’دوسری جنگ عظیم‘ کے دوران جاپان نے برما (موجودہ میانمار) پر قبضہ کیا۔
1945 - سوویت افواج نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کی لوڈز یہودی بستی کو نازی پہرے سے آزاد کرایا۔ اس بستی کے لاکھوں یہودی باشندوں کو ہٹلر کے حکم پر عقوبت خانوں میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
1949 - کیریبین ملک کیوبا نے اسرائیل کو تسلیم کیا۔
1956 - سوڈان عرب لیگ کا نواں رکن بنا۔
1960 - امریکہ اور جاپان کے درمیان باہمی سلامتی معاہدہ ہوا۔
1974 - چین نے سوویت یونین کے ایک سفارت کار سمیت پانچ لوگوں کو جاسوسی کے الزام میں ملک سے نکال دیا۔
1975 - ہماچل پردیش میں زلزلہ آیا۔
1977 - ساحلوں کے لیے مشہور امریکہ کے میامی شہر میں پہلی بار برف گری۔
1981 - امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 52 امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔
1986 - پہلا کمپیوٹر وائرس ’سی برین‘ متحرک کیا گیا۔
1992 - اسرائیل کے وزیر اعظم اسحاق شامیر کی ملی جلی حکومت نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی۔
1994 - ٹرانسپورٹ طیارے پر حملے کے بعد سرائیوو سے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام اقوام متحدہ کے حکام نے ملتوی کر دیا۔
1995 - چیچنیا کے علیحدگی پسند صدارتی محل سے بھاگ نکلے اور روسی توپ خانے نے اسے تباہ کر دیا۔
2001 - تھائی لینڈ میں ’تھائی رک تھائی پارٹی‘ کو اکثریت، طالبان پر اقوام متحدہ کی پابندیاں موثر۔
2002 - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے کسی بھی غیر پاکستانی دہشت گرد کے پاکستان میں ہونے سے انکار کیا۔
2003 - مصر نے اسرائیل پر حملے روکنے سے متعلق اپنی تجویز کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کے لیے فلسطینی دھڑوں کو مدعو کیا۔
2003 - ہندوستانی سفارت کار ’سدھیر ویاس‘ کو پاکستان میں ہراساں کیا گیا۔
2004 - ہماچل پردیش میں چمبہ ضلع کے گرولا گاوں میں ایک بس کے ندی میں گر جانے سے 21 لوگ مارے گئے۔
2005 - ثانیہ مرزا لان ٹینس کے ’آسٹریلین اوپن‘ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں۔
2007 - جواہر لعل نہرو ایوارڈ عمان کے سلطان قابوس بن سعید بن تیمور السعید کو دینے کا فیصلہ۔
2008 - پبلک سیکٹر کی ’پیٹرولیم کمپنی‘ ’انڈین آئل کارپوریشن‘ نے ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیا‘ کے ساتھ معاہدہ کیا۔
2008 - سری لنکا کی فوج نے شمالی علاقے میں ہوئے تصادم میں عسکریت پسند تنظیم ایل ٹی ٹی ای کے 31 عسکریت پسند مار گرائے۔
2009 - جھارکھنڈ میں سیاسی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے مرکزی کابینہ نے ’صدر راج‘ لگانے کا فیصلہ کیا۔
2009 - ’سوریا شیکھر گانگولی‘ نے ’پارشوناتھ شطرنج خطاب‘ جیتا۔
2010 - مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ نے بی ٹی بینگن کی مخالفت کی۔ ملک کی کل بینگن پیداوار میں ان تین ریاستوں کا 60 فیصد حصہ ہے۔ اس میں مغربی بنگال 30 فیصد، اڈیشہ 20 فیصد اور بہار 11 فیصد حصہ داری رکھتا ہے۔
2013 - اسکاٹ لینڈ کے گلین کو میں برفانی تودہ گرنے سے چار کوہ پیماؤں کی موت۔
2020 - وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 5000 رن بنانے والے کپتان بنے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں مچل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر یہ کامیابی حاصل کی۔
2020 - ہندوستان نے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ آندھرا پردیش کے ساحل سے داغے گئے اس میزائل کی مارک صلاحیت 3,500 کلومیٹر ہے۔
2020 - دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک گارنٹی کارڈ جاری کیا، جسے ’کیجریوال گارنٹی کارڈ‘ نام دیا گیا۔ اس گارنٹی کارڈ میں دہلی کے لوگوں سے 10 وعدے کیے گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن