وزیر اعلیٰ نے آر کے پورم اسمبلی حلقہ میں 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 18 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو آر کے پورم اسمبلی حلقہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت شامل ہو گی۔ پرانے اور خستہ حال چوپالوں کی مرمت کی جا
CM-development-work-100core


نئی دہلی، 18 جنوری (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو آر کے پورم اسمبلی حلقہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت شامل ہو گی۔ پرانے اور خستہ حال چوپالوں کی مرمت کی جائے گی، کمیونٹی سینٹرز کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور پارکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ پبلک ہیلتھ کے لیے پارکوں میں اوپن جم کا سامان نصب کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو وہاں باو¿نڈری وال بھی تعمیر کی جائیں گی۔ یہ پیش رفت علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر رسائی، محفوظ عوامی مقامات، جدید کمیونٹی سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب سوریہ اپنی سمت بدلتے ہیں تو نیک کام نئے سرے سے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس مبارک موقع پر آر کے پورم حلقہ میں 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے پاس فنڈنگ محدود تھی جس کی وجہ سے علاقائی ترقیاتی منصوبے برسوں سے رکے ہوئے تھے۔ تاہم دہلی میں پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور آشیرواد میں دہلی حکومت نے تمام عوامی نمائندوں کو یقین دلایا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

مکینوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں ترقی کی نئی شروعات عوام کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ حکومت ہر وعدہ پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایم پی بانسوری سوراج، آر کے پورم کے ایم ایل اے انیل شرما، میونسپل کونسلر دھرم ویر سنگھ، اور ضلع صدر رویندر چودھری اس تقریب میں موجود تھے۔

ہدوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande